دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، ہند اور امریکہ نے فضا سے لانچ کئے جانے والے 'بغیر پائلٹ کے گاڑیوں' کے لئے ایک پراجیکٹ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ وزارت دفاع اور امریکی محکمہ دفاع کے درمیان اس معاہدہ پر 30 جولائی کو ڈیفنس ٹیکنالوجی اینڈ ٹریڈ انیشی ایٹو (ڈی ٹی ٹی آئی) میں فضائی نظام سے متعلق پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے تحت دستخط کئے گئے تھے۔ وزارت دفاع نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان جنوری 2006 میں طے پانے والی یادداشت مفاہمت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے جنوری 2015 میں اس ایم او یو پر دوبارہ دستخط کیے۔ اسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی سازوسامان کی مشترکہ تیاری کے ذریعے دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ریلائنس اور بینکنگ شیئروں میں خریداری سے سینسیکس 58 ہزار کے پار
گزشتہ 30 جولائی کو طے پانے والے معاہدے پر فضائیہ کی جانب سے اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف (پلاننگ) ائیر وائس مارشل نرمدیشور تیواری، اور امریکی فضائیہ کی جانب سے فضائیہ کے سیکورٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل برائن آر بروک بیئر نے دستخط کیے۔ معاہدے کے منصوبے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ طور پر بغیر پائلٹ گاڑیوں کے پروٹو ٹائپ تیار کریں گے۔
یو این آئی