ETV Bharat / bharat

بھارت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف - بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ بھارت کسی بھی صورتحال میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہے۔

بھارت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہے

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 3:11 PM IST

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفینگ میں شام کے موضوع پر بھارت نے کہا کہ ملک کسی بھی صورتحال میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہے۔چاہے اس کا استعمال کسی کی بھی طرف سے کیا جائے، کسی بھی وقت کیا جائے یا کہیں سے بھی کیا جائے، بھارت مکمل طور پر کیمیائی ہتیھاروں کے استعمال کے خلاف ہے۔

بریفینگ میں بھارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر ہونے والی کوئی بھی تحقیقات غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے اور اس کا کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیو سی) کی دفعات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔

شام کے مسائل پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی بریفینگ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نائب سیاسی کورڈینیٹر آر رویندر نے کہا کہ کیمیکل ویپنس کنوینشن( سی ڈبیلو سی) بلا امتیاز تمام طرح کے کیمیائی ہتھیاروں سے چھٹکارا دلانے کا ایک انوکھا آلہ ہے۔یہ وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خاتمے کا ایک ماڈل ہے۔

اس سے قبل اگست کے مہینے میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرومورتی نے کہا تھا کہ بھارت دہشت گرد تنظیموں کے کیمیائی ہتھیاروں تک رسائی کے امکان کے حوالے سے بار بار خبردار کرتا آرہا ہے۔شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے تیرومورتی نے کہا ، "جب سے ہم کونسل میں شامل ہوئے ہیں ، ہندوستان بار بار دہشت گرد تنظیموں تک کیمیائی ہتھیاروں کے رسائی کے امکان کے خلاف خبردار کرتا رہا ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.