ETV Bharat / bharat

پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں فوج کا جوان گرفتار - اردو نیوز جے پور

راجستھان پولیس کے انٹیلیجنس ونگ کی اسٹیٹ اسپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں بھارتی فوج کے ایک جوان کو گرفتار کیا ہے۔ جوان پر اسٹریٹجک اہمیت کی معلومات بھیجنے کا الزام ہے۔

indian soldier arrested by rajasthan police in honey trap case
پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں فوج کا جوان گرفتار
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 11:06 AM IST

راجستھان پولیس کے انٹیلیجنس ونگ کی اسٹیٹ اسپیشل برانچ کے ذریعہ ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک فوج کے جوان کو پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسی کو بھارتی فوج سے متعلق اسٹریٹجک اہمیت کی معلومات بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس بی کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے آکاش مہریا کو گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ سکری ضلع کے لکشمن گڑھ کا رہنے والا ہے۔

ملزم ستمبر 2018 میں فوج کی بھرتی کے ذریعے فوج میں بھرتی ہوا تھا اور 2019 میں اپنی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد جولائی سے پاکستانی خاتون ایجنٹ کے ذریعہ فیس بک پر بنائی گئی جعلی آئی ڈی کے ذریعے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے رابطے میں آیا تھا۔

پاکستانی خاتون ایجنٹ نے ملزم کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر اس سے بھارتی فوج سے متعلق اسٹریٹجک اہمیت کی خفیہ معلومات حاصل کی۔ ملزم کے فون کی تکنیکی جانچ کی گئی۔ اس میں ملزم کے ذریعے پاکستانی خفیہ ایجنسی کو بھیجی گئی۔ بھارتی فوج سے متعلق اسٹریٹجک اہمیت کی معلومات تھی۔ خاتون ایجنٹ کے ذریعے کی گئی فحش چیٹنگ کا ریکارڈ ملا ہے۔

مزید پڑھیں:

تاقیامت قرآن کا ایک نقطہ بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا: مولانا سجاد نعمانی

اس کیس میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم آکاش مہریہ کو آفیشئل سیکریٹ فورس ایکٹ 1923 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ راجستھان پولیس کی ایس ایس بی کے ذریعے ملٹری انٹیلیجنس جے پور کے ساتھ مل کر ملزم پر خفیہ نگرانی رکھی جا رہی تھی۔ گذشتہ روز قبل پہلے فوج سے چھٹی لے کر اپنے گاؤں آیا، تب اسے ایس ایس بی کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ فی الحال اس پورے معاملے میں ایس اسی بی کی جانچ جاری ہے، جس میں اور خلاصے ہونے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.