ETV Bharat / bharat

IND vs NZ 2nd Test: نیوزی لینڈ بڑے ہدف کے سامنے لڑکھڑایا، بھارت جیت سے پانچ وکٹ دور - دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ

بھارت نے اپنے ٹاپ بلے بازوں کی کارآمد شراکت سے اپنی دوسری اننگز 276 رن پر Second Innings at 276 Runs ڈکلیئر کردی اور نیوزی لینڈ کو دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ Second Cricket Test Match جیتنے کے لیے 540 رن کا انتہائی مشکل ہدف دیا۔

IND vs NZ 2nd Test: نیوزی لینڈ بڑے ہدف کے سامنے لڑکھڑایا، بھارت جیت سے پانچ وکٹ دور

author img

By

Published : Dec 5, 2021, 7:46 PM IST

بھارت نے اتوار کو تیسرے دن کا آغاز بغیر کوئی وکٹ کھوئے 69 رنز سے کیا اور اپنی دوسری اننگز Second Innings سات وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ بھارت کو پہلی اننگز میں 263 رنز کی برتری حاصل تھی۔ نیوزی لینڈ New Zealand نے تیسرے دن اتوار کو اپنے پانچ وکٹ کھوکر 140 رن بنالیے ہیں۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 400 رنز درکار ہیں، جبکہ بھارت کو ٹیسٹ اور سیریز جیتنے کے لیے پانچ وکٹیں India Need Five Wickets درکار ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے ٹام لیتھم کو 13 رن اور ولینگ کو 45 رن پر گنوا دیا۔ لیتھم نے چھ اور ینگ نے 20 رنز بنائے۔ دونوں کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے پویلین بھیجا۔ تجربہ کار بلے باز ٹاس ٹیلر نے آتے ہی بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کیا اور بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اشون کی گیند کو اونچا کھیلا جس پر پجارا نے آسان کیچ لے لیا۔ دوسری اننگز میں یہ اشون کا تیسرا وکٹ تھا۔

ڈیرل مچل اور ہنری نکولس Daryl Mitchell and Henry Nicholls نے چوتھی وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت قائم کی۔ لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل نے مچل کو جینت یادو کے ہاتھوں کیچ کرا کر اس شراکت کو توڑا۔

یہ بھی پڑھیں: Ajaz Patel 10 Wickets: اعجاز پٹیل کا تاریخی کارنامہ، تمام دس وکٹیں اپنے نام کیں

مچل نے 92 گیندوں پر 60 رنز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ٹام بلنڈل کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے۔ اسٹمپ کے وقت نکولس 86 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 36 اور راچن رویندرا 23 گیندوں میں دو رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کے لیے اشون نے 27 رن پر تین وکٹ اور اکشر نے 42 رن پر ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.