کولکاتا میں کورونا کی گائڈ لائنز کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری دفاتر کھول دیئے گئے ہیں۔ میٹرو ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے کولکاتا میٹرو ریلوے نے جمعہ سے ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گائڈ لائنز کے مطابق 220 نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
جس کے تحت پیر سے جمعہ تک 228 نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرینوں کے وقفے میں بھی کمی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی سے میٹرو ٹرین خدمات جاری ہے جب کہ آئندہ پیر سے معمول کے مطابق میٹرو ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
سنیچر کو صرف اسٹاف اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔ جب کہ اتوار کو میٹرو ٹرین خدمات بند رہیں گی۔ میٹرو ریلوے انتظامیہ کی طرف سے ایک نوٹس جاری کرکے یہ جانکاری دی گئی ہے کہ 13 اگست جمعہ سے آٹھ مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ صبح اور شام کو دفتری اوقات میں مسافروں کی سب سے زیادہ بھیڑ ہوتی ہے۔ دو ٹرینوں کے درمیان 7 منٹ کا وقفہ ہے جس کو گھٹاکر جمعہ سے 5 منٹ کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کولکاتا: سیالدہ میٹرو ٹرین کا کامیاب تجربہ، بہت جلد افتتاح
کوی سبھاش سے دکھنیشور اور پھر دکھنیشور سے کوی سبھاش تک جانے کے لئے صبح 7 بجے سے رات کو آخری میٹرو ٹرین رات 8 بجے ہے۔ جمعہ سے اس میں تبدیلی ہوگی۔ لیکن فی الحال میٹرو میں سفر کرنے کے لئے کاؤنٹر سے ٹکٹ نہیں ملے گا بلکہ صرف کارڈ کے ذریعے ہی میٹرو ٹرین کا سفر کیا جاسکے گا۔