ETV Bharat / bharat

Corona Update Cases In India: ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ

ملک میں کورونا وائرس انفیکشنCorona Update Cases In India کے نئے معاملوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً نو ہزار نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 5:07 PM IST

ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ
ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملوں Corona Update Cases In India میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً نو ہزار نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 8954 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 96 ہزار 776 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 80 لاکھ 98 ہزار 716 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 124 کروڑ 10 لاکھ 86 ہزار 850 کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

وزارت کے مطابق منگل کی رات گئے تک 10207 مریض صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 28 ہزار 506 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال معاملوں کی کل تعداد 1520 کی کمی کے باعث 99023 اب فعال معاملے ملک میں رہ گئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن CoronaCases سے مزید 267 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 69 ہزار 247 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.36 فیصد اور اموات کی شرح 1.36 فیصد ہے۔

کیرالہ اب بھی ملک میں فعال معاملوں میں سب سے آگے ہے۔ تاہم، ریاست میں فعال معاملے 824 تک کم ہو کر 44314 پر آگئے ہیں۔ ریاست میں 5370 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5057368 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 177 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40132 ہو گئی ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

مہاراشٹر میں فعال معاملے 299 کم ہو کر 11226 پر آگئے ہیں، جب کہ مزید 35 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140997 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 942 مریضوں کے کورونا سے صحتیاب ہونے سے ان کی کل تعداد 6483435 ہو گئی ہے۔

قومی دارالحکومت میں فعال کیسز CoronaCases In India کی تعداد دو بڑھ کر 287 اور صحت یاب ہونے والوں کی 1415549 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 25098 پر مستحکم ہے۔

جنوبی بھارت کے تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز میں کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 8244 ہوگئی ہے اور مزید نو مریضوں کی موت ہونے سے اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 36481 ہو گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 2682192 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔

کرناٹک میں 462 ایکٹیو کیسز Corona Cases In India کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 6445 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں آٹھ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38211 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 2951492 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں 47 فعال معاملے بڑھنے سے ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2149 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2056318 ہو گئی ہے، جبکہ مزید تین مریضوں کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 14442 ہو گیاہے۔

تلنگانہ میں فعال معاملات 10 بڑھنے سے ان کی کل تعداد 3591 ہو گئی ہے، جب کہ یہاں اموات کااعدادوشمار بڑھ کر 3992 تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 668411 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے دو ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہو کر 7731 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 13 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 19486 ہو گئی ہے، جب کہ ریاست میں اب تک 1588866 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملات 54 کم ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 3751 پر آ گئی ہے اور کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 130927 ہو گئی ہے جب کہ اموات کااعدادوشمار بڑھ کر 497 ہو گیا ہے۔

چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہو کر 318 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 992902 ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 13593 پر مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں:

پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 325 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 586352 ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16602 ہو گئی ہے۔

گجرات میں فعال معاملات بڑھ کر275 ہو گئے ہیں اور اب تک 817108 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس دوران کسی دوسرے مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 10092 پر مستحکم ہے۔

بہار میں کورونا کے ایکٹیو کیسز تین کم ہو کر 36 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 716524 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 9663 پربرقرارہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.