مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 18 کیسز بڑھنے سے فعال کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 1977 ہو گئی اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2085872 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 21482 پر مستحکم ہے۔
اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 8 کیسزبڑھنے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 1120 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2100128 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23615 ہو گئی۔
گجرات میں سات ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 1343 اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1259959 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کا اعدادوشمار 11018 پر مستحکم ہے۔
اتراکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے چار کیسزبڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 1171 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 439879 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 7743 پر مستحکم ہے۔
چھتیس گڑھ میں کورونا انفیکشن کے چار کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 712 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1160002 لوگ اس انفیکشن سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 14119 ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Coronavirus Updates: ملک میں کووڈ ویکسینیشن 159.67 کروڑ سے متجاوز
مرکز کے زیر انتظام علاقوں پڈوچیری اور لداخ میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر بالترتیب 336 اور 42 ہو گئی ہے، گجرات میں 41 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1336 اور اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1259803 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 11018 پر برقرارہے۔
یواین آئی