ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک کی متعدد ریاستوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ - بھارت کورونا اپ ڈیٹ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو ریاستوں، ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5554 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ Corona Active Cases in India

ملک کے متعدد ریاستوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 1:40 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے اتار چڑھاؤ کے درمیان ہفتہ کو 5,554 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے پورے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4,44,90,283 ہو گئی ہے اور اسی مدت میں۔ 16 افراد کی موت کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 528139 ہوگئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج کہا کہ صبح 7 بجے تک 214.77 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے فعال کیسز کی تعداد 786 کم ہو کر 48850 رہ گئی۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.7 فیصد ہے۔ New Corona Cases in India

فعال کیسز کی شرح 0.11 فیصد، یومیہ انفیکشن کی شرح 1.47 فیصد اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 6,322 افراد کی موت کے بعد ان کی مجموعی تعداد 4,39,13,294 ہو گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,76,855 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل ملاکر 88.90 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو ریاستوں، ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز کم ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 278 کیسز کم ہوئے ہیں جس سے ان کی تعداد کم ہو کر 10525 ہو گئی ہے، اسی عرصے میں کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6686765 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے کے باعث اموات کی تعداد 70900 پر مستحکم ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 21 کیسز کی کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں مجموعی معاملات 7061 پر آ گئے ہیں اور اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد 7954052 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید چار مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148284 ہو گئی ہے۔ آسام میں 30 فعال کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 2781 پر آ گئی ہے اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 734106 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 8033 پر مستحکم ہے۔

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 52 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1542 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1319000 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 9184 پر مستحکم ہے۔گجرات میں 13 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی مجموع تعداد بڑھ کر 1377 ہو گئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1259591 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 11018 پر یی ہے۔ تمل ناڈو میں چھ کی کمی سے کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 4918 پر آ گئی ہے اور اب تک 3529846 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 38038 پر مستحکم ہے۔

قومی راجدھانی میں 72 کورونا کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی مجموعی تعداد 788 رہ گئی ہے اور اب تک 1974153 افراد کو کورونا کی وبا سے نجات ملی ہے۔ اس دوران چار مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 26491 تک پہنچ گئی ہے۔ اس مدت کے دوران کرناٹک میں 61 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی مجموعی تعداد کم ہو کر 4269 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4013063 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 40257 تک پہنچ گئی ہے۔

راجستھان میں پانچ ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہو کر 1700 رہ گئی ہے اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1299551 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 9628 پر مستحکم ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا انفیکشن کے 17 ایکٹو کیسز کی کمی کی وجہ سے ان کی مجموعی تعداد 1911 پر آ گئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2085435 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21481 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 213.91 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 100 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 1149 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 262 افراد کی صحت یابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 2099774 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 23614 تک پہنچ گئی ہے۔ اتراکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی مجموعی تعداد کم ہو کر 1187 رہ گئی ہے۔ اس دوران اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد 439824 ہو گئی ہے اور 47 افراد کے صحت یاب ہونے سے اموات کی تعداد 7743 ہو گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.