ETV Bharat / bharat

Income Tax Awareness Campaign مراد آباد میں انکم ٹیکس محکمہ کی جانب بیداری مہم - محکمہ انکم ٹیکس کے زیراہتمام سمینار

مراد آباد میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے بیداری سیمینار سے جوائنٹ کمشنر انکم ٹیکس ارون چودھری نے خطاب کیا اور جوائنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس کی جانب سے انکم ٹیکس کی قسط بروقت جمع کروانے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل بھی کی گئی۔Income Tax Awareness Campaign

محکمہ انکم ٹیکس کے زیراہتمام انکم ٹیکس بیداری مہم کا آغاز

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 11:47 AM IST

مرادآباد: اترپردیش کے مرادآباد ضلع میں محکمہ انکم ٹیکس کے زیر اہتمام انکم ٹیکس بیداری مہم کے تحت محکمہ کی آفس میں ایڈوانس ٹیکس اور گرین انکم ٹیکس اقدام کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے جوائنٹ کمشنر انکم ٹیکس ارون چودھری نے خطاب کیا اور جوائنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس کی جانب سے انکم ٹیکس کی قسط بروقت جمع کرانے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل بھی کی گئی۔ سیمینار کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے جوائنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس ارون چودھری نے بتایا کہ یہ سیمینار محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ایڈوانس ٹیکس کی تیسری قسط جو کہ کل تخمینہ شدہ آمدنی کا 75 فیصد ہے جمع کروانے کے بعد منعقد کیا گیا ہے۔ Income Tax Awareness Campaign launched under the auspices of the Income Tax Department

محکمہ انکم ٹیکس کے زیراہتمام انکم ٹیکس بیداری مہم کا آغاز

مزید پڑھیں:۔ CBDT Issues Rs 1,50,407 Crore Refund: محکمۂ انکم ٹیکس نے ٹیکس دہندگان کو 1.50 لاکھ کروڑ روپے واپس کیے

انہوں نے کہا کہ اس سیمینار میں ہم نے اپنے تمام معزز ممبران بشمول بار ایسوسی ایشن کے ممبران، سی اے ایسوسی ایشن کے تمام ایگزیکٹو آفیسرز اور ان کے ممبران و عہدیداران کو مدعو کیا ہے اور ان سے کہا کہ انکم ٹیکس کا ایڈوانس ٹیکس جمع کروائیں اور ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ ترغیب دیں اور انہیں قائل کریں کہ وہ اپنی قسطیں وقت پر جمع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام لوگوں کو یہ بھی ترغیب دی ہے کہ وہ اپنے گھروں، پارکوں اور گھر کے سامنے پودے لگائیں اور ان کی حفاظت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.