ETV Bharat / bharat

Jal Shakti Minister Laid Foundation Stone For Construction-Work: جل شکتی وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ نے اوکھلا کی کینال کالونی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا - جل شکتی ابھیان کی خبر

ریاستی وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ نے کہا کہ نہر تک پہنچنے کے لئے ہر گاؤں میں ریاستی حکومت نے اہم کامیابی حاصل کی ہے اور ہر کھیت تک پانی پہنچانے کا وزیراعظم نریندر مودی کا خواب ہے جس کو مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش چار سالوں میں 22 لاکھ ہیکٹر کو سیراب کرکے سب سے زیادہ کھیتوں کو سیراب کرنے والی ریاست بن گئ ہے۔ Inauguration Projects Worth Rs. 702.47 Lakh

'اترپردیش زیادہ کھیتوں کو سیراب کرنے والی ریاست بن گئی ہے'

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 1:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے جل شکتی محکمے کے وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ نے نئی دہلی کے اوکھلا جامعہ نگر کی کینال کالونی میں کل 702.47 لاکھ روپے کے بحالی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کے ہر کھیت تک پانی پہنچانے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے اور چار سال کے دوران 22 لاکھ ہیکٹر اراضی کو سیراب کرکے ترقی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اترپردیش زیادہ کھیتوں کو سیراب کرنے والی ریاست بن گئی ہے۔ Inauguration Projects Worth Rs. 702.47 Lakh

کینال کالونی اوکھلا میں منعقدہ تقریب میں جل شکتی محکمہ کے وزیر ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے کل 702.47 لاکھ روپے کی لاگت کے بحالی کے پروجیکٹوں
(revitalization projects) یا (Rehabilitation Projects) کا افتتاح کیا۔

ان پروجیکٹس میں کینال کالونی میں واقع والمیکی فیلڈ ہاسٹل کی بحالی پروجیکٹ پر 210.21 لاکھ روپے، گیسٹ ہاؤس میں واقع جھیل کی بحالی کے پروجیکٹ اور بہت ہی خاص زمرے کے گیسٹ ہاؤس کی بحالی کے پروجیکٹ جس کی لاگت 361.08 لاکھ روپے اور دہلی علاقہ کے تحت اوکھلا بیراج کے اپ اسٹریم میں یمنا دریا پر دائیں ایفلکس باندھ کے کنارے کینال کالونی اوکھلا سے کالندی کنج پارک تک آر سی سی دیوار کی تعمیر کے کام کے پروجیکٹ لاگت 131.18 روپے شامل ہیں۔

واضع رہے کہ اس کینال کالونی کے ایک طرف ابوالفضل اور دوسری جانب اوکھلا ہیڈ اور بٹلہ ہاؤس مرادی روڈ سے گھیری ہوئی ہے جہاں عید الضحیٰ کے موقع پر بکرا منڈی لگتی ہے جبکہ اس کے پیچھے میں یمنا ندی ہے۔ کالونی کے چاروں طرف سے مضبوط باؤنڈری ہے۔ اس طرح دہلی کے درمیان میں یہ کالونی اترپردیس کی ملکیت ہے لیکن تینوں طرف مسلم آبادی ہے۔

'اترپردیش زیادہ کھیتوں کو سیراب کرنے والی ریاست بن گئی ہے'

مزید پڑھیں:۔ ترال: جل شکتی محکمے کے خلاف احتجاج

پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ نے کہا کہ نہر تک پہنچنے کے لئے ہر گاؤں میں ریاستی حکومت نے اہم کامیابی حاصل کی ہے اور ہر کھیت تک پانی پہنچانے کا وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے جس کو مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش چار سالوں میں 22 لاکھ ہیکٹر کو سیراب کرکے سب سے زیادہ کھیتوں کو سیراب کرنے والی ریاست بن گئ ہے۔

ڈاکٹر مہندر سنگھ نے کہا کہ ہم مختلف ریاستوں کو بھی پانی فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، آج ہم اوکھلا میں کھڑے ہیں، یہاں سے کئی نہریں نکلتی ہیں، جو چار ریاستوں دہلی، ہریانہ، راجستھان اور اترپردیش کو پانی فراہم کر رہی ہیں۔ ہم ریاست میں 30,401 ٹیوب ویل کے ذریعے آبپاشی کا کام کرتے ہیں۔ اس میں حکومت ہند کا بھی بڑا تعاون رہا ہے اور پرانی زیر التوا اسکیموں کو مکمل کرنے کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.