ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں: مسجد نبوی کے ماڈل کا افتتاح

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی ایک معروف تنظیم سیوک سوسائٹی اور ایم آئی ایس گروپ کے زیر اہتمام مسجد نبوی کے ماڈل کی افتتاح تقریب آج بروز جمعہ صبح 9 بجے کے درمیان قدوائی روڈ اسکول نمبر1 میں منعقد کی گئی۔ اس ماڈل کا افتتاح جمعیتہ علماء (مدنی روڈ) کے صدر مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے ہاتھوں سے عمل میں آیا۔

Inauguration of the model of Masjid Nabawi
مالیگاؤں: مسجد نبوی کے ماڈل کا افتتاح
author img

By

Published : Oct 30, 2021, 4:06 AM IST

مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے بتایا کہ دھولیہ شہر سے تعلق رکھنے والے عظیم انصاری اور ان کے رفقاء نے مل کر مسجد حرام اور مسجد نبوی کا ایک خوبصورت ماڈل تیار کیا ہے۔ مفتی محمد اسماعیل نے بتایا کہ انہوں نے مسجد حرام کا ماڈل مختلف مقامات پر دیکھا تھا۔اور اب عظیم انصاری نے مسجد نبوی کا ماڈل بھی بنایا ہے۔ اس ماڈل کو دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنی نزاکت اور باریکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اس ماڈل کو ہوبہو بنایا ہے۔

ویڈیو

مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مزید کہا کہ اس ماڈل کو دیکھنے کے بعد یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماڈل کے بنانے والے کو کیا خوبی اور صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ جس طرح سے عظیم انصاری نے اس ماڈل میں باریک سے باریک چیزوں کو ہوبہو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں: تریپورہ میں مسلمانوں پر حملوں کے خلاف احتجاج

اس تعلق سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے عظیم انصاری اور ان کے رفقاء کو جمعیتہ علماء (مدنی روڈ) اور مسلمانان شہر کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ اس علاؤہ سیوک سوسائٹی کے صدر سہیل ماسٹر نے بتایا کہ اس ماڈل کی زیارت کیلئے مرد کے لئے صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کا وقت رکھا گیا ہے۔اور خواتین کیلئے شام 4 بجے سے رات 10 بجے کا وقت مقررہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.