ETV Bharat / bharat

منی پور میں 4148 کروڑ کے قومی شاہراہ منصوبوں کا افتتاح - جوکوچ چھٹی مرتبہ بنے ومبلڈن چیمپیئن

منی پور میں قومی شاہراہ کے 16 منصوبوں کو ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے پیر کے روز افتتاح کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ 298 کلومیٹر طویل منصوبوں پر 4،148 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

منی پور میں 4148 کروڑ کے قومی شاہراہ منصوبوں کی افتتاح

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 9:05 PM IST

نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے پیر کے روز منی پور میں قومی شاہراہ کے 16 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر گڈکری نے کہا کہ 298 کلومیٹر طویل منصوبوں پر 4،148 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قومی شاہراہ منصوبے منی پور کو ملک کے باقی حصوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ 'ہر موسم میں رابطہ' فراہم کریں گے اور خطے کی زرعی ، صنعتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گے۔

گڈکری نے کہا کہ اس منصونے سے ریاست کے دور دراز علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال اور ہنگامی خدمات دستیاب ہوں گی۔ اس سے ریاست کے لوگوں کے لئے روزگار اور خود کے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سیاست میں واپسی پر رجنی کانت کا بیان

گڈکری نے بتایا کہ ریاست کے لئے 5000 کروڑ روپے کے منصوبوں کو بھی منظوری دے دی گئی ہے اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ - ڈی پی آر کو چھ ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا اور ایک سال کے اندر کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت شمال مشرقی خطے کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے۔

گڈکری نے کہا کہ تمام فریقوں سے مسائل کے حل اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تعاون طلب کیا گیا ہے اور تمام منصوبوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.