ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: فٹ انڈیا فریڈم رن کا افتتاح - ریبین کاٹ کر اس دوڑ کا افتتاح کیا

بارہ بنکی شہر میں واقع کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم سے صبح 7 بجے اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا نے ہری جھنڈی دکھا کر دوڑ کو روانہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ریبن کاٹ کر اس دوڑ کا افتتاح کیا۔

Fit India Freedom Run
Fit India Freedom Run
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 10:17 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر منائے جا رہے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت سنیچر کو نہرو یوا کیندر کی جانب سے فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا اہتمام کیا گیا۔

8.3 کلومیٹر کی اس دوڑ کا مقصد نوجوانوں سمیت تمام عمر کے افراد کو فٹنس کے متعلق بیدار کرنا ہے اور اس کا نعرہ 'فٹنس کا ڈوز آدھا گھنٹا روز' رکھا گیا۔

Fit India Freedom Run

بارہ بنکی شہر میں واقع کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم سے صبح 7 بجے اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا نے ہری جھنڈی دکھا کر دوڑ کو روانہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ریبن کاٹ کر اس دوڑ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد دوڑ میں شرکت کر رہے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو بہتر اور تندرست سماج کی تعمیر کے ساتھ روزانہ کے معمول میں 30 منٹ کی جسمانی ورزش کرنے کی حلف دلائی۔

مزید پڑھیں:۔ ڈوڈہ میں فِٹ انڈیا فریڈم رن کا اہتمام

اس موقع پر اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا نے کہا کہ اس قسم کے پروگرامز کے متعدد فائدے ہیں۔ پہلا تو یہ کہ نئی نسل کے لوگوں کو آزادی کی تاریخ کا علم ہوگا۔

انہیں یہ پتا چلے گا کہ کس قدر قربانیاں دینے کے بعد انہیں یہ آزادی حاصل ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ اس سے صحت و تندرستی حاصل ہوگی، جس سے لوگ فٹنس کے متعلق بھی بیدار ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.