ETV Bharat / bharat

دہلی: بھوک سے آزادی کے لئے کمیونٹی کچن کا افتتاح

اے ڈی ایم جنوب مشرقی دہلی پی آر ترپاٹھی نے کہا کہ یاد رکھیں بھوک کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، بھوک سے سیکولر کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو اہم اور ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ آپ کی اس کوشش میں ہر سطح پر آپ کے ساتھ ہے۔

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 7:14 AM IST

بھوک سے آزادی کے لئے کمیونٹی کنچن کا افتتاح

اے ڈی ایم جنوب مشرقی دہلی پی آر ترپاٹھی نے آج کنچن کنج میں منعقد ایک پروقار تقریب میں ویژن 2026 کا بھوک سے آزادی منصوبہ 'کمیونٹی کچن' کا افتتاح کیا۔ ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن نے ویژن 2026 کے تحت بھوک سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر 'ہنگر ریلیف پروجیکٹ' کی شروعات کی ہے۔ اس کے ذریعے 3 ہزار غریبوں میں تیار کھانا تقسیم کیا جائے گا۔

اس موقع پر اے ڈی ایم جنوب مشرقی دہلی پی آر ترپاٹھی نے کہا کہ یاد رکھیں بھوک کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، بھوک سے سیکولر کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو اہم اور ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ آپ کی اس کوشش میں ہر سطح پر آپ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیومن ویلفر فاؤنڈیشن کی خدمات ہم تک پہونچتی رہتی ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ایسے کام کرنے والے ادارے ہمارے ضلع میں کام کررہے ہیں اور ویژن 2026 کے تحت چلنے والے الشفا ہاسپٹل نے کورونا کے ایام میں بہت بہتر خدمات انجام دیں ہیں۔

واضح رہے کہ بھوک کے عالمی انڈیکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت 116 ممالک کی فہرست میں عالمی سطح پر 101 نمبر پر پہونچ گیا ہے اور بھارت ان 31 ممالک میں شامل ہے جہاں بھوک انتہائی تشویشناک صورت حال اختیار کرگئی ہے۔

فاؤنڈیشن نے سروے میں پایا کہ کورونا کے سبب لاک ڈاؤن کی پابندیوں نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے، زیادہ تر لوگوں کی نوکریاں ختم ہوگئیں، لاک ڈاؤن اتنا طویل تھا جس کی وجہ سے لوگ اپنی جمع پونجی بھی نہ بچاسکے اور وقت نے انہیں مشکلات میں لا کھڑا کردیا ہے، ایسے وقت میں فاؤنڈیشن نے طے کیا کہ معاشرے میں بھوک کے خاتمے کے لیے مستقل اور منظم کام شروع کیا جائے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں غریبوں کی مشکلات میں اضافہ

اس پروجیکٹ کے تحت دہلی کی غریب بستیوں اور ان کے اطراف میں جہاں پردیسی مزدور رہتے ہیں اور رات دن محنت کرکے اپنی دو وقت کی روٹی کا مشکل سے انتظام کرپاتے ہیں۔ ان مقامات پر تیار کھانا تقسیم کیا جائے گا۔ پروگرام میں ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹر حسن رضا، فاؤنڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل، ویژن 2026 کے ایجوکیشن مینیجر سلیم اللہ خان، ہنگر ریلیف پروجیکٹ کے ذمہ دار محمد اسلام سمیت بڑی تعداد میں معززین شہر نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.