ETV Bharat / bharat

یوپی: 31 اضلاع کورونا سے پاک، 16 نئے مریضوں کی تصدیق - Corona infection slows in Uttar Pradesh

اترپردیش میں کووڈ انفیکشن کی رفتار کمزور پڑچکی ہے۔ لگاتار کوششوں سے کورونا کی دوسری لہر پر موثر کنٹرول کے درمیان معمولات زندگی بھی تیزی سے معمول پر آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 16 نئے معاملے سامنے آئے جب کہ اس دوران 28 افراد کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا گیا۔ اس وقت ریاست میں ایکٹیو معاملات کی تعداد 214 ہے۔

کورونا سے پاک، 16 نئے مریضوں کی تصدیق
اتر پردیش میں کورونا کی رفتار کمزور
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 10:34 PM IST

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ، امروہہ، اجودھیا، باغپت، بلیا، بلرام پور، باندہ، بستی، بہرائچ، بھدوہی، بجنور، چندولی، چترکوٹ، دیوریا، ایٹہ، فتح پور، غازی پور، گونڈہ، ہمیر پور، ہاپڑ، ہاتھرس، کاس گنج، کوشامبی، للت پور، مہوبہ، مظفر نگر، پیلی بھیت، رام پور، شاملی، سدھارتھ نگر اور سون بھدر میں کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 2 لاکھ 17 ہزار 546 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 07 کروڑ 40 لاکھ 38 ہزار 991 کووڈ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

اس تعلق سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ 'ویکسینیشن کورونا انفیکشن کے خلاف ایک اہم کوچ ہے۔ انہوں نے کووڈ ویکسینیشن کا کام پوری سرگرمی کے ساتھ کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں کووڈ ویکسینیشن کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ریاست میں اب تک کورونا ویکسین کی 08 کروڑ 24 لاکھ 78 ہزار 764 ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔ یہ کسی بھی ریاست میں کئے جانے والے سب سے زیادہ ویکسینیشن ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'فیروز آباد، متھرا، آگرہ اور کانپور شہر سمیت سبھی اضلاع میں ڈینگو و دیگر وائرل بیماریوں کے کنٹرول کے لیے سبھی ضروری انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم کانپور شہر میں کیمپ لگائے۔ اسپتالوں میں اضافی بستروں، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف، ادویات، ٹیسٹنگ آلات وغیرہ کے انتظامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: ناخواندہ بچیوں کو خواندہ بنانے کی جانب پہل

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 07 ستمبر 2021 سے گھر گھر سروے پروگرام کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بخار اور انفیکشن کی دیگر علامات کے مشتبہ مریضوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ میڈیسن کٹس بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.