ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30,757 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جبکہ 541 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔ یہ جانکاری جمعرات کو وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے دی ہے Latest Report Corona Virus in India۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
وہیں ملک میں کورونا وائرس کے 3,32,918, فعال معاملے ہیں۔ یومیہ مثبت کی شرح 2.61 فیصد رہی جبکہ ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 3.04 فیصد ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67,538 صحت یاب ہونے کی اطلاع ہے۔ اس طرح ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,19,10,984 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے 11,79,705 ٹیسٹوں کے ساتھ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان نے اب تک 75,55,32,460 مجموعی ٹیسٹ کئے ہیں Corona deaths in India in the last 24 hours۔
ملک میں ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 174.24 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:
مرکزی حکومت نے بدھ کے روز تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا کہ وہ COVID-19 کی اضافی پابندیوں کا جائزہ لیں اور ان میں ترمیم کریں یا انہیں ختم کریں کیونکہ ملک میں وبائی بیماری مسلسل نیچے کی جانب رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔