ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Elections پہلے مرحلے میں 60 فیصد پولنگ ہوئی

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ کل 182 سیٹوں میں سے 89 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ ریاست کے 19 اضلاع میں پھیلی ان سیٹوں پر کل 788 امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ پولنگ کے پہلے مرحلے کے دوران 14,382 پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوئی۔ First phase of gujarat assembly elections

پہلے مرحلے میں 56.88 فیصد پولنگ ہوئی
پہلے مرحلے میں 56.88 فیصد پولنگ ہوئی
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 8:36 PM IST

Updated : Dec 1, 2022, 10:48 PM IST

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 60 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ سب سے کم ووٹنگ بھاو نگر میں ہوئی، جہاں 51.34 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی تاپی میں 72.32 ووٹنگ ہوئی ہے۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ کل 182 سیٹوں میں سے 89 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ ریاست کے 19 اضلاع میں پھیلی ان سیٹوں پر کل 788 امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ پولنگ کے پہلے مرحلے کے دوران 14,382 پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں جن 89 سیٹوں پر پولنگ ہوئی، ان میں سے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 48 پر کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ کانگریس نے 40 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور ایک سیٹ آزاد نے جیتی تھی۔

پہلے مرحلے میں 60 فیصد پولنگ ہوئی
پہلے مرحلے میں 60 فیصد پولنگ ہوئی

مزید پڑھیں:۔ Gujarat Assembly Election گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تیاریاں مکمل، نواسی سیٹوں پر ہوگی ووٹنگ

اس الیکشن میں بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی (اے اے پی)، بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی)، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم)، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی (بی ٹی پی) کے علاوہ 36 دیگر جماعتوں نے بھی حصہ لیا۔ بی جے پی اور کانگریس نے تمام 89 سیٹوں کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 14 ہزار 382 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوئی، جن میں سے 3 ہزار 311 مراکز شہری علاقوں میں ہیں اور باقی 11 ہزار 71 پولنگ اسٹیشن دیہی علاقوں میں قائم کیے گئے ۔ ریلیز کے مطابق کمیشن نے 89 ماڈل پولنگ سٹیشنز بنائے ہیں اور کئی پولنگ سٹیشنز پر معذور اہلکار تعینات ہوں گے، 89 پولنگ سٹیشنز کو ماحول دوست بنایا گیا ہے جبکہ 611 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کی ذمہ داری خواتین نبھائیں گی۔ کمیشن کے مطابق ایسے 18 پولنگ بوتھ ہیں جن کی ذمہ داری نوجوانوں کو سونپی جائے گی۔

Last Updated : Dec 1, 2022, 10:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.