ETV Bharat / bharat

اڈیشہ میں ایک دن میں 68 افراد کی کورونا سے موت - Odisha covid cases

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کی دوران 1930 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ان میں سے 1117 قرنطینہ مراکز سے اور 813 مقامی کیسز ہیں۔ ریاست کے 30 اضلاع میں کورونا کے اب کل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 675 ہوگئی ہے۔

اڈیشہ میں ایک دن میں 68 افراد کی کورونا سے موت

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 5:59 PM IST

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 4730 ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کی مدت میں 1930 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ان میں سے 1117 کوارنٹائن سینٹر سے اور 813 مقامی کیسز ہیں۔ ریاست کے 30 اضلاع میں کورونا کے اب کل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 675 ہوگئی ہے۔

پیر کو کورونا کے 2937 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ریاست میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 15 ہزار 400 ہوگئی ہے اور اب فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 23492 رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا سے مرنے والوں کی یومیہ تعداد دو ہزار سے زائد

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ نئے 1930 کیسز میں سے کھوردا میں سب سے زیادہ 431 کیسز آئے ہیں اور اس کے بعد کٹک 220، بالاسور 134، جے پور 1250 اور کیندرپاڑہ میں 123 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے 25 اضلاع میں 100 سے بھی کم نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اضلاع میں سے 68 مریضوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ ریاست میں کورونا کی کل پازیٹیوٹی ریٹ پیر کے روز 2.91 فیصد کے مقابلے منگل کے روز بڑھ کر 3.09 فیصد ہوگئی ہے۔

ریاست میں 12 جولائی تک کل 14 کروڑ 70 لاکھ 3 ہزار 651 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور ان میں سے 9 لاکھ 43 ہزار 675 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے اور 9 لاکھ 15 ہزار 400 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جب کہ اب تک 4730 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.