مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلی اوما بھارتی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کسانوں کی تحریک سے متعلق سوال کے جواب میں یہ بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً 30 سال کے بعد کسان اس طرح ایک جگہ پر جمع ہوئے ہیں۔
اوما بھارتی کا کہنا ہے کہ حکومت کو کسانوں تک اور کسانوں کو حکومت تک اپنی بات پہنچانے کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔
بی جے پی کی سینئر رہنما نے نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ضد اور تکبر کو ترک کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے میں مزید کچھ نہیں کہیں گی۔
وہیں، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کے رام مندر معاملے میں جمع شدہ فنڈز کا حساب طلب کرنے کے ایک سوال کے جواب میں اوما بھارتی نے کہا کہ وہ (دگ وجے سنگھ) بہت ہی قابل اور تجربہ کار رہنما ہیں لیکن ان کی زبان پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ لہذا وہ کانگریس میں وہ مقام حاصل نہیں کرسکے جس کے وہ حقدار ہیں۔