ETV Bharat / bharat

Bharat Bandh: مہاراشٹر میں کانگریس اور این سی پی نے بھارت بند کی حمایت کی - NCP supported the closure of India

ممبئی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک جگتاپ عرف بھائی جگتاپ نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کے شہریوں سے جھوٹے وعدے کیے ہیں اور آمرانہ انداز میں کام کررہی ہے۔

مہاراشٹر میں کانگریس اور این سی پی نے بھارت بند کی حمایت کی

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 5:16 PM IST

مہاراشٹر کی برسر اقتدار اتحاد پارٹنر کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین ، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے سنیکت کسان مورچہ کی بھارت بند کال کی حمایت کی ہے۔

ممبئی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک جگتاپ عرف بھائی جگتاپ نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کے شہریوں سے جھوٹے وعدے کیے ہیں اور آمرانہ انداز میں کام کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرکز نے زرعی مخالف تین قوانین لے کر آیا ہے اور اس کے علاوہ بینکوں، ہوائی اڈوں اور بندرگاہیں صنعت کاروں کو فروخت کررہی ہے۔

این سی پی کے ترجمان مہیش تاپسی نے بتایا "این سی پی نے اس وقت سے کسانوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا جب سے زرعی مخالف قوانین منظور کئے گئے۔

یہ اقدام کسان تحریک کا حصہ ہے اور ہم اس کی حمایت کررہے ہیں۔

شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے ترجمان سنجے رات نے کہا کہ "کسانوں نے بھارت بند کی کال دی ہے اور چونکہ وہ ہمیں غذا فراہم کرتے ہیں مہاراشٹر میں ہر کوئی ان کی حمایت کررہا ہے۔ بھارت بند آج صبح 6 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.