شمالی 24 پرگنہ کے اشوک نگر تھانہ علاقے میں ویکسین لینے کے لئے لائن میں کھڑے لوگوں پر لاٹھی چارج کا حکم دینے اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے۔
جبکہ پولیس اہلکار کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
ریاست کے شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، بردوان اور ندیا میں کورونا ویکسین کے لئے قطار میں کھڑے عام لوگوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔
ضلع پولیس انتظامیہ کی جانب سے اس کی پر زور مذمت کی جاتی ہے۔ اس معاملے میں ملوث ایڈیشنل آفیسر انچارچ مدھوسدن کو اگلی ہدایت ملنے تک معطل کیا جا رہا ہے۔محکمہ جاتی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے ایس آئی کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر تعینات دوسرے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
دارالحکومت کولکاتا کے مختلف ویکسینیشن مراکز پر کووی شیلڈ کی کمی کے باعث ویکسین دینے کا کام بند کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر ویکسین کی تقسیم پر بنگال کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اس کے علاوہ نوبل انعام یافتہ برائے معیشت ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ریاستوں کو کورونا ویکسین کی تقسیم کے لئے ٹھوس پالیسی بنانی چاہیے تھی۔
مزید پڑھیں:کولکاتا: کورونا ویکسین مہم دوبارہ شروع
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ممتابنرجی کی حکومت پر کورونا ویکسین کے نام پر عام لوگوں پر ظلم ڈھانے کا الزام عائد کیا ہے۔