بنگلور: اجلاس میں مقررین نے پیارے نبی کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انسان مذہبی رواداری، مساوات کو اپنی عملی زندگی میں رائج کرے، حقوق العباد کو بجا لائے اور ایک دوسرے کی مدد کرکے معاشرے میں امن کو فروغ دے۔
اس موقع پر ادارے کی جانب سے ادباء و شعراء حضرات کو تہنیت پیش کی گئی۔ معروف شخصیات جیسے مبین منور، شفیق عابدی، مولانا زبیح اللہ و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خطابات میں پیارے نبی کی تعلیمات کو عام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
مردم شماری2021 میں او بی سی ذاتوں کو شامل کرنے کا مطالبہ
یاد رہے کہ انٹرنیشنل صوفی سینٹر ریاست کا قدیم ادارہ ہے، جس کی جانب سے وقتاً فوقتاً مختلف موضوعات پر پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا یے، جہاں پر مذہبی رواداری، آپس میں محبت و شفقت کے دروس دئے جاتے ہیں۔