مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے جالنہ روڈ پر تعمیر ہورہا ہے چار سو بیڈ کے اسپتال کا رکن پارلیمان جلیل نے جائزہ لیا، Imtiaz Jaleel Visit 400-Bed Hospital اس دوران انہوں نے اسپتال کی جگہ اور وہاں کے ذمہ داران سے بات چیت کی اور عوام کو بھروسہ دلایا کہ اسپتال کا کام آنے والے دو سال میں مکمل ہوگا۔
آپکو بتا دیں کہ اس جگہ بی جے پی کے سینئر رہنماء گوپی ناتھ منڈے کا مجسمہ تعمیر ہونے والا تھا لیکن امتیاز جلیل نے اس جگہ پر اسپتال کے قیام کی وکالت کی تھی اور طبی سہولیات کے معاملے میں عدالت کا بھی رخ کیا تھا جس کے بعد اس علاقے میں اسپتال بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔
اورنگ آباد میں جالنہ روڈ پر واقع محصول پربھودھنی کے قریب چار سو بیڈ کے اسپتال کی تعمیر کا کام جاری ہے، اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے جائے وقوع پر پہنچ کر تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں:۔ ایم پی امتیاز جلیل کی ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت
واضح رہے کہ ریاستی حکومت سات ایکڑ رقبے پر محیط اس جگہ پر بی جے پی رہنماء گوپی ناتھ منڈے کا مجسمہ نصب کرنے والی تھی لیکن رکن پارلیمان نے اس جگہ پر اسپتال کے قیام کی وکالت کی تھی اور طبی سہولیات کے معاملے میں اورنگ آباد کتنا پچھڑا ہوا ہے اس بات کو لیکر انہوں نے عدالت کا بھی رخ کیا تھا، ایم پی امتیاز جلیل کی کوششوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ دوسو بیڈ کے اسپتال کی جگہ اب چار سو بیڈ کے اسپتال کی تعمیر شروع ہوچکی ہے، رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ دو سال میں یہ اسپتال تعمیر ہوجائیگا۔