ETV Bharat / bharat

Pakistan's Political Crisis: عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

author img

By

Published : May 12, 2023, 11:36 AM IST

Updated : May 12, 2023, 1:10 PM IST

عمران خان سخت سکیورٹی میں پیشگی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ ان کی پیشگی ضمانت سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دی گئی ہے۔

عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سخت سکیورٹی میں پیشگی ضمانت کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ اسی دوران ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی عدالت کے آس پاس جمع ہیں جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے شیلنگ کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل پارٹی نے اپنے ایک بیان میں حامیوں سے عمران خان کا خطاب سننے کے لیے عدالت کے قریب جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔

عمران خان کو منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کمپلیکس سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور رشوت کے کیس میں احتساب عدالت نے انہیں آٹھ روزہ پولیس ریمانڈ میں دے دیا تھا۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیر اعظم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ،جہاں خان کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے، پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے جمعرات کو ان کی گرفتاری کو 'غیر قانونی' قرار دیا اور ان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ خان کو سپریم کورٹ کی حفاظت میں رکھا جائے اور جمعہ کی صبح ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ چونکہ خان نے ہائی کورٹ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے جہاں وہ مقدمے میں پیشگی ضمانت کے لیے پیش ہوئے تھے، اس لیے پوری کارروائی وہیں سے شروع ہو گی جہاں سے ان کی گرفتاری کی وجہ سے عدالتی کارروائی میں خلل پڑا تھا۔ عدالت نے خان کو ہدایت دی کہ وہ اپنی درخواستوں پر ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی نے ایک پیغام میں اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ صبح 10 بجے خان کی تقریر کے لیے ہائی کورٹ کمپلیکس سے کچھ دور G-13 علاقے میں جمع ہوں۔ پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی رہنما عدالت میں پیش ہونے سے پہلے تقریر کر سکتے ہیں، کیونکہ انہیں ہائی کورٹ سے ریلیف ملنے کا یقین نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد پولیس کو سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے مناسب انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: Pakistan SC On Imran Khan پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا

وہیں دوسری طرف پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اگر آج عدالت انہیں سبھی معاملوں میں پیشگی ضمانت دے دیتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ انہیں آج کسی دوسرے معاملے میں دوبارہ گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

Last Updated : May 12, 2023, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.