ETV Bharat / bharat

Haj 2022 Application Date: تاریخ میں توسیع پر حج کاؤنٹر کے کنوینر فہیم صدیقی کا اہم بیان - حج 2022 درخواست کی تاریخ میں توسیع

مرکزی حج کمیٹی نے حج فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیح کرتے ہوئے 15 فروری کردی ہے۔ Haj 2022 Application Date Extended۔ اس بار ایک لاکھ افراد سے بھی کم لوگوں نے حج فارم جمع کیا ہے، اسی کے پیش نظر حج کمیٹی نے درخواست جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ Low Submission of Haj Application

حج درخواست کم جمع ہونے کی وجہ سے تاریخ میں توسیع

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 3:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور کے دیوبند میں حج کاؤنٹر کے کنوینر فہیم صدیقی کا کہنا ہے کہ مرکزی حج کمیٹی نے آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اس بار کم فارم موصول ہوئے ہیں۔ کورونا وبا کے دور میں پیدا ہوئی معاشی بحران کی وجہ سے لوگ حج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں، اس لیے حج کمیٹی نے لوگوں کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیا ہے تاکہ جنہیں فارم جمع کرنا ہے وہ اس مدت میں جمع کرسکیں۔ Low Submission of Haj Application

حج 2022 کے لئے آن لائن حج فارم بھیجے جانے کی سست روی کو دیکھتے ہوئے مرکزی حج کمیٹی نے سفر حج پر جانے کی خواہشمند افراد کو مزید موقع فراہم کرتے ہوئے حج فارم بھرنے کی مدت میں توسیع کی ہے اب لوگ 15فروری تک اپنی فارم جمع کرسکتے ہیں۔ ۔ Haj 2022 Application Date Extended۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حج فارم بھیجے جانے کی آخری تاریخ 31جنوری 2022 تک مقرر تھی لیکن پورے ملک سے بہت کم حج فارم بھرے جانے کی وجہ سے مرکزی حج کمیٹی نے عازمین کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیدیا ہے۔

حج درخواست کم جمع ہونے کی وجہ سے تاریخ میں توسیع

دیوبند میں دارالعلوم چوک پر واقع حج کاؤنٹر کے کنوینر فہیم صدیقی نے بتایا کہ ہندوستان کے لئے دو لاکھ عازمین کا کوٹہ مقرر ہے جس کے لئے ہر سال چار سے پانچ لاکھ تک افراد سفر حج کے لئے درخواستیں جمع کرتے ہیں۔ ہر سال مقررہ تعداد سے زیادہ درخواستیں آنے کی وجہ سے قرعہ اندازی کے ذریعہ مقررہ کوٹہ کی تعداد کے برابر عازمین کو منتخب کیا جاتا تھا۔ لیکن کورونا سے پیدا ہوئے غیریقینی صورت حال اور مالی عدم استحکام کی وجہ سے ابھی تک ایک لاکھ افراد بھی حج فارم نہیں بھرپائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عام لوگوں کو یہ شکایت ہے کہ سفر حج کے اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے اس کے علاوہ صوبائی حج کمیٹی میں بیٹھے افراد بھی عازمین کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں اور بار بار عازمین سے دستاویزات طلب کررہے ہیں۔ ہر عمر کے ایسے عازمین جن کے پاسپورٹ بن کر آچکے ہیں یا آنے والے ہیں وہ آئندہ 15دنوں کی مدت میں حج کی درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دہلی: حج کے لئے درخواست دینے والوں کی تعداد میں کمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.