ETV Bharat / bharat

Impact of ETV Bharat News ممبئی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز - ممبئی میں منشیات فروشوں پر کارروائی

منشیات کو لے کر ای ٹی وی بھارت نے ایک خبر شائع کی تھی، جس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی کے چھوٹا سونا پور علاقے میں چھاپے ماری کی۔ پولیس کی چھاپے ماری سے منشیات کا کاروبار کرنے والوں میں تہلکہ مچ گیا۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، ممبئی میں منشیات فروشوں پر کارروائی

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 9:40 PM IST

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، ممبئی میں منشیات فروشوں پر کارروائی

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں منشیات کو لے کر ای ٹی وی بھارت نے ایک خبر شائع کی تھی، جس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی کے چھوٹا سونا پور علاقے میں چھاپے ماری کی۔ پولیس کی چھاپے ماری سے منشیات کا کاروبار کرنے والوں میں تہلکہ مچ گیا۔ کارروائی کے دوران کئی نے راہ فرار اختیار کر لی۔ بتا دیں کہ اس علاقے میں کئی خود ساختہ تنظیموں کے سربراہ پوری ممبئی میں نشے کو ختم کرنے کی مہم کے نام پر بانگدار دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ خود کے علاقے میں پھیلے منشیات کے اس کاروبار پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔

اس سے پہلے ہم نے ایک منشیات فروش کے ساتھ کچھ فوٹو دکھائی تھی، اینٹی نارکوٹک سیل نے اس منشیات فروش کی بھی شناخت کر لی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس سیل کی مانیں تو اس شخص کا نام اسلم لاکھا ہے، جو ممبئی کے ماہم علاقے کا رہنے والا ہے اور یہ بھی منشیات مخالف مہم والی تنظیم کا کارکن ہے۔ ہم نے اس بارے میں شندے سینا کی رکن اسمبلی یامنی یشوونت جادھو سے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن منشیات کے سوال پر خود کو الگ کرتے نظر آئیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سوال کا یه وقت نہیں ہے۔

حالانکہ یامنی یشونت جادھو کے اس اسمبلی حلقے میں ممبئی کا مدنپورہ اور بائیکلہ علاقہ آتا ہے جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے اور یہ علاقے پوری طرح سے منشیات کی زد میں ہے۔ ایک رکن اسمبلی کا اگر منشیات کی روک تھام کو لیکر کوئی بیان دینے کے لئے وقت دیکھا جائےگا تو وہ دن دور نہیں جب ایسا وقت آئےگا کہ ان علاقوں میں منشیات کا بول بالا ہوگا اور اس وقت اس پر قابو پانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Dealers in Mumbai : ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ ناگپاڑہ میں منشیات کی خرید و فروخت کھلے عام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.