ETV Bharat / bharat

دہلی: امارت شرعیہ کی مجلس شوری کا یک روزہ اجلاس منعقد

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 6:53 AM IST

Updated : Aug 27, 2021, 12:16 PM IST

مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے خطاب میں ملت اسلامیہ میں دینی بیداری اور اس سے متعلق شعور و آگاہی پر زور دیا اور کہا کہ ائمہ مساجد اور علمائے کرام جمعہ کے بیانات میں اس کو موضوع بنا کر باقاعدہ عوام کی ذہن سازی کریں۔

Maulana Arshad Madani
Maulana Arshad Madani

قومی دارالحکومت دہلی کے مفتی کفایت اللہ میٹنگ ہال میں واقع صدر دفتر جمعیۃ علماء ہند میں امارت شرعیہ ہند کی مجلس شوری کا یک روزہ اجلاس سید ارشد مدنی کے زیر صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے امارت کے ارکان شوری اور ذمہ داروں نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں معاشرے میں دینی بیداری اور عائلی معاملات کو دین کی روشنی میں حل کرنے کی ترغیب اور محاکم شرعیہ کے نظام کی توسیع وغیرہ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر مفتی سید محمد سلمان منصورپوری نے سابقہ کارروائی کی خواندگی کی اور زیر بحث موضوعات کا تعار ف پیش کیا۔

اس موقع پر قاری سید محمد عثمان منصورپوری ؒ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات پر خراج عقیدت پیش کی گئی۔

سید ارشد مدنی نے اپنے خطاب میں ملت اسلامیہ میں دینی بیداری اور اس سے متعلق شعور و آگاہی کے لیے عوامی بیداری پر زور دیا اور کہا کہ ائمہ مساجد اور علمائے کرام جمعہ کے بیانات میں اس کو موضوع بنا کر باقاعدہ عوام کی ذہن سازی کریں۔

مجلس شوری نے اس موقع پر یہ طے کیا کہ دو تین مہینوں میں جب حالات سازگار ہو جائیں گے تو امارت شرعیہ کی اہمیت کو اجا گر کرنے کے لیے دہلی میں ملکی سطح کا ایک بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا، اس اجتماع میں پورے ملک میں جتنے بھی محاکم شرعیہ چل رہے ہیں، ان کے ذمہ داروں کو دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ جن صوبوں میں ابھی تک امیر شریعت کا انتخاب نہیں ہوا ہے، وہاں جلد ازجلد کارروائی مکمل کی جائے گی۔

اسی طرح امارت شرعیہ ہند کے سابق ناظم معزالدین احمد ؒ کی جگہ ان کے برادر خورد مفتی اسعد الدین کو امارت شرعیہ ہند کا نیا ناظم مقر کیا گیا۔

اجلاس مجلس شوری نے اپنے محاکم شرعیہ کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ محکمہ شرعیہ کا کام معروضی طور پر مصالحتی انداز میں کیا جائے، حاکمانہ طرز عمل اختیار کرنے سے گریز کیا جائے۔

ایک اہم فیصلے میں یہ طے ہوا کہ مرکزی دفتر امارت شرعیہ ہند میں باضابطہ ایک دارالافتاء کا قیام عمل میں لایا جائے جہاں سے تحریری فتاوی صادر ہوں۔

اجلاس میں عبدالعلیم فاروقی نے بحیثیت امیر شریعت اترپردیش، اشفاق اعظمی کو یوپی کا نائب امیر شریعت نامزد کیا۔

مزید پڑھیں:۔ مظفرنگر فساد متاثرین میں نئے مکانات کی تقسیم

اجلاس میں سید ارشد مدنی کے علاوہ ابوالقاسم نعمانی ، محمود مدنی ، سید محمد سلمان منصورپوری ، عبدالعلیم فاروقی، رحمت اللہ کشمیری، مفتی اشفاق احمد اعظمی ، عبدالرب اعظمی، عبداللہ ناصر ، سید ازہر مدنی ، حکیم الدین قاسمی ، احمد دیولہ گجرات، ابوالحسن یعقوب، زین العابدین ، افتخار کرناٹک، محمد اسحاق ہریانہ، حلیم اللہ مہاراشٹرا، معصوم ثاقب ، حکیم الدین قاسمی ، سید محمد عفان منصورپوری، بدراحمد مجیبی، صدیق اللہ چودھری، قاری محمد امین، محمد یحیی آسام شریک تھے۔

Last Updated : Aug 27, 2021, 12:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.