ETV Bharat / bharat

بھوپال میں میڈیکل ہیلتھ ڈیسک کے ذریعہ ائمہ و موذنین کا مفت علاج ہوگا - میڈیکل ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

مساجد کمیٹی اور چھال کے اے بی بی ہاسپیٹل کل کے ذریعے ائمہ و مؤذنین کو مفت علاج کی سہولیات کا آغاز- اس میڈیکل ہیلپ ڈیسک کا افتتاح مساجد کمیٹی کے چیئرمین عبدالحفیظ خان کے ہاتھوں سید مشتاق علی ندوی شہر قاضی کی موجودگی میں کیا گیا-

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 6, 2020, 10:22 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مساجد کمیٹی بھوپال کے ذریعہ اے بی ہاسپیٹل کے تعاون سے امام و مؤذن اور ان کے اہل و عیال کا مفت علاج کے لیے 'میڈیکل ہیلپ ڈیسک' کا آغاز کیا گیا۔

ویڈیو

اس میڈیکل ہیلپ ڈیسک کا افتتاح مساجد کمیٹی کے چیئرمین عبدالحفیظ خان کے ہاتھوں سید مشتاق علی ندوی شہر قاضی کی موجودگی میں کیا گیا-

اس موقع پر مساجد کمیٹی بھوپال کے سیکرٹری ایس ایم سلمان نے بتایا کہ امام و موذنین اور ان کے اہل وعیال کا مفت علاج کیا جائے گا، جس میں ڈاکٹر کے ذریعے کوئی فیس نہیں لی جائے گی اور مساجد کمیٹی بھوپال کے ذریعہ تشکیل شدہ سب کمیٹی، جس میں شہر کے معزز حضرات و سماجی خدمت گار شامل ہیں، ان کے زریعہ دوا مہیا کرائی جائے گی-

ہیلتھ ڈیسک کے ذریعہ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار وغیرہ کے ساتھ خواتین کی بیماریوں کا بھی علاج کیا جائے گا- آج کے پروگرام کے بعد ائمہ و مؤذنین کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا جس کے بعد ائمہ و مؤذنین نے مساجد کمیٹی کے اس قدم کی ستائش کی-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.