اس ضمن میں صوفی علماء کونسل کے صدر الدین صوفی کی قیادت میں آئمہ و موزنین نے حج ہاؤز نامپلی میں واقع وقف بورڈ آفس میں وقف بورڈ کے چیرمین محمد سلیم سے ملاقات کرتے ہوئے ایک مکتوب پیش کیا۔
اس موقع پر خیر الدین صوفی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو وظیفہ ملتا ہے وہ پچھلے 4 ماہ سے روکا ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امام و مؤذن کا وظیفہ جلد از جلد ادا کریں۔
ریاست تلنگانہ میں ائمہ و مؤذنین کو معاوضہ نہیں مل رہا ہے ، لاک ڈاؤن کے سبب مساجد میں 5 مصلیان کو نماز ادا کی اجازت دی گئی ہیں جس کی وجہ سے مساجد میں چندہ جمع نہیں ہورہا ہے۔ چندہ نہ ہونے سے مساجد کمیٹی کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
امام اور مؤذنین کو تنخواہ دینے میں مشکل پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امام و مؤذن کا وظیفہ جلد از جلد ادا کریں۔لاک ڈاؤن میں زندگی بسر کرنا کافی مشکل ہوچکا ہے۔