ETV Bharat / bharat

IIT Bombay Student Dies آئی آئی ٹی بامبے کے دلِت طالب علم کی مبینہ طور پر خودکشی، تحقیقات شروع - آئی آئی ٹی بامبے کے طالب علم کی موت

آئی آئی ٹی بامبے کے ہاسٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر ایک دلِت طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ کچھ طلبا نے الزام لگایا ہے کہ کیمپس میں شیڈول کاسٹ کے طالب علم کے ساتھ مبینہ طور پر امتیازی سلوک برتا جا رہا تھا جس کی وجہ سے اس نے مبینہ طور پر خودکشی کا قدم اٹھایا۔ فی الحال پولیس نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور پولیس کو جائے حادثہ سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔

IIT Bombay: BTech 1st yr student dies by suicide; jumps off 7th floor of hostel
آئی آئی ٹی بامبے کے دلِت طالب علم کی مبینہ طور پر خودکشی، تحقیقات شروع
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 7:52 PM IST

Updated : Feb 13, 2023, 7:57 PM IST

ممبئی: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی بامبے) ممبئی میں ایک 18 سالہ طالب علم پوئی میں واقع انسٹی ٹیوٹ کے ہاسٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق طالب علم کی شناخت درشن سولنکی کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعلق ریاست گجرات کے احمد آباد سے ہے اور وہ آئی آئی ٹی میں کیمیکل انجینئرنگ کے پہلے سال میں زیر تعلیم تھا۔ پولیس کے مطابق طالب علم اتوار کی صبح 11:30 بجے ساتویں منزل سے گرا تھا۔

پولیس کو جائے حادثہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں برآمد ہوا ہے۔ ساتھ ہی کچھ طلباء نے الزام لگایا ہے کہ کیمپس میں شیڈول کاسٹ کے طالب علم کے ساتھ مبینہ طور پر امتیازی سلوک کیا جا رہا تھا۔ جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کا قدم اٹھایا۔ فی الحال پولیس نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کرلیا ہے اور کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ درشن سولنکی جو کہ بی ٹیک کا طالب علم تھا، احمد آباد کا رہنے والا تھا۔ اس نے تین ماہ قبل اس کورس میں داخلہ لیا تھا۔ہفتہ کو اس کے پہلے سمسٹر کے امتحانات ختم ہو گئے تھے۔ پوئی پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا طالب علم نے پڑھائی کے دباؤ میں اتنا سخت قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:

اے پی پی ایس سی (امبیڈکر پیریار پھولے اسٹڈی سرکل) آئی آئی ٹی بامبے نے ٹویٹ کیا "ہم 18 سالہ دلت طالب علم درشن سولنکی کی موت پر سوگوار ہیں۔ اس نے 3 ماہ قبل اپنے بی ٹیک کے لیے آئی آئی ٹی بامبے میں داخلہ لیا تھا۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ یہ کوئی انفرادی یا نجی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک ادارہ جاتی قتل ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا "ہماری شکایات کے باوجود، انسٹی ٹیوٹ نے کیمپس کو دلت بہوجن آدیواسی طلباء کے لیے جامع اور محفوظ بنانے کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ پہلے سال کے طلباء کو ریزرویشن مخالف جذبات اور غیر میرٹ کے طعنوں کے معاملے میں سب سے زیادہ ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • How many more Darshans and Anikets need to die? Our statement on the institutional murder of Darshan Solanki. We owe a collective responsibility towards the family of the deceased. As a society, as an institution, what do we celebrate and what do we marginalize? pic.twitter.com/K5lCD2mRl4

    — APPSC IIT Bombay (@AppscIITb) February 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

امبیڈکر پیریار پھولے اسٹڈی سرکل نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں الزام لگایا ہے کہ "یہ کوئی ڈھکی چھپی حقیقت نہیں ہے کہ SC/ST کمیونٹی کے طلباء کو فیکلٹیوں اور عملے کی طرف سے کیمپس میں انتہائی ہراسانی اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایس ایس پی بدھن ساونت نے کہا کہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر ہم نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی نظر سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ درشن ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔ معاملے کی ہر زاویے سے جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس اس بات کا بھی پتہ لگا رہی ہے کہ آیا اس نے امتحان کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔تاہم کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ اس لیے موت کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔

  • We have been raising the issue of lack of caste sensitive counsellors in the counselling services of @iitbombay for a long time. The idea of merit is weaponized to harass the students coming to IITs. https://t.co/AajSIRI1h3

Last Updated : Feb 13, 2023, 7:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.