نئی دہلی: اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو ) نے مختلف کورسز میں داخلہ اور دوبارہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 فروری تک بڑھا دی ہے۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، آن لائن اور اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) کورسز کے جنوری 2023 کے سیشن کے اندراج کی آخری تاریخ 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔ یونیورسٹی نے انرولمنٹ کے علاوہ دوبارہ رجسٹریشن کی تاریخ میں بھی 10 فروری تک توسیع کردی ہے۔ خواہش مند طلباء مقررہ تاریخ تک اگنو کی ویب سائٹ پر اندراج اور رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے تحت نئے اور دوبارہ داخلہ لینے والے امیدوار ویب سائٹ http://www.ignou.ac.in/ پر اپنا داخلہ درخواست فارم آن لائن بھر سکتے ہیں۔ طلباء بی اے، بی کام، بی ٹی ایس، ایم اے ہندی، انگلش، ایم کام، ایمپلائمنٹ اورینٹیڈ کورسز پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان رورل ڈیولپمنٹ، ڈپلومہ ان ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن، سرٹیفکیٹ ان فوڈ اینڈ نیوٹریشن، سرٹیفکیٹ ان رورل ڈیولپمنٹ، سرٹیفکیٹ ان ٹورازم اسٹڈیز، سرٹیفکیٹ وغیرہ کورسز کر سکتے ہیں۔
یو این آئی