ETV Bharat / bharat

بہار میں آرجےڈی مضبوط رہے گی تو کانگریس مضبوط ہوگی: آرجےڈی ترجمان

بہار میں دو سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کو لیکر عظیم اتحاد میں انتشار بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں کوشیشور استھان و تارا پور سے آر جے ڈی نے امیدوار کو میدان میں اتارا ہے، وہیں آر جے ڈی کے اس قدم سے ناراض ہو کر کانگریس نے بھی ان دونوں نشستوں سے اپنے امیدوار اتار دئے ہیں۔

RJD spokesperson
آرجےڈی ترجمان
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 8:04 AM IST

بہار میں ضمنی انتخاب کا مقابلہ سخت اور دلچسپ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ امیدوار اتارنے کے بعد اب دونوں پارٹی کے لیڈران کی جانب سے زبانی حملہ جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔

ویڈیو

گزشتہ دنوں بہار کانگریس کے انتخابی انچارج بھگت چرن داس نے آر جے ڈی پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس کو اعتماد میں لئے بغیر آر جے ڈی نے اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا، اس میں ایک سیٹ کانگریس کی ہے۔ چھگت چرن داس نے کہا کہ راجد جس دو سیٹ جیت کر حکومت سازی کی بات کر رہی ہے، اگر کانگریس نے اپنے 21 رکن اسمبلی کی حمایت واپس لے لی تو پھر آر جے ڈی کیسے حکومت بنائے گی، کیا پھر وہ بی جے پی کی حمایت لے گی حکومت بنانے کے لیے۔ وہیں آج آر جے ڈی ترجمان کی جانب سے بھگت چرن داس پر جوابی حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پٹنہ: کلیم عاجز کی شاعری، دلوں پر دیتی ہے دستک: اردو کونسل ہند

آر جے ڈی ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ کانگریس قومی پارٹی ہے لہٰذا انہیں ملکی سیاست پر نظر رکھنی چاہیے۔ بہار کی سیاست میں کانگریس اسی طرح راجد کو مضبوط کرے جس طرح قومی سطح پر راہل گاندھی جی کو مضبوط کرنے کا کام تیجسوی یادو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں فرقہ پرست طاقتوں کو راجد ہی واحد پارٹی ہے جو مضبوطی سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ کانگریس کو بڑا دل دکھانا ہوگا اور بہار کے مفاد میں اسے قربانی پیش کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.