ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Election گجرات میں کانگریس کی حکومت بننے پرایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں ملیں گے، کھڑگے

کانگریس نے گجرات کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرتے ہیں تو وہ ایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں دے گی۔ کھڑگے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گجرات کانگریس نے حکومت سازی پر عوام کو راحت فراہم کرنے کے لئے جن آٹھ وعدوں کا اعلان کیا ہے ان میں 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر، 300 یونٹ تک بجلی مفت، 10 لاکھ روپے تک کا علاج اور ادویات مفت شامل ہیں۔Gujarat Assembly Election 2022

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 5:18 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے گجرات کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرتے ہیں تو وہ ایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں دے گی اور کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے ساتھ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔Gujarat Assembly Election 2022

ملکارجن کھڑگے کا ٹویٹ
ملکارجن کھڑگے کا ٹویٹ

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ریاستی اسمبلی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ گجرات کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور ووٹر کانگریس کو واحد آپشن سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے لوگوں کا کانگریس پر اعتماد بڑھ گیا ہے اور سات کروڑ گجراتی بہنیں اور بھائی تبدیلی کا آپشن صرف کانگریس کو سمجھتے ہیں۔ گجرات پردیش کانگریس بھی ریاست کے لوگوں کے جذبات کے مطابق کام کر رہی ہے اور اس کے لیے اس نے آٹھ وعدوں کا اعلان کیا ہے۔

کھڑگے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گجرات کانگریس نے حکومت سازی پر عوام کو راحت فراہم کرنے کے لئے جن آٹھ وعدوں کا اعلان کیا ہے ان میں "500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر، 300 یونٹ تک بجلی مفت، 10 لاکھ روپے تک کا علاج اور ادویات مفت شامل ہیں۔ کسانوں کے لیے تین لاکھ روپے تک کے قرضوں کی معافی، سرکاری ملازمتوں میں کنٹریکٹ سسٹم بند اور 300 روپے کا بے روزگاری الاؤنس، تین ہزار سرکاری انگلش میڈیم اسکول کھولنے، کوآپریٹو سوسائٹی میں دودھ پر پانچ روپے فی لیٹر سبسڈی اور کورونا کی وجہ سے جان گنوانے والے تین لاکھ افراد کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سیاسی منظرنامہ بدل دے گی، کھڑگے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.