نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی کا مکمل طور پر صفایا ہو گیا تھا البتہ ایم سی ڈی انتخابات Delhi Municipal Corporation Election میں کانگریس اپنی سیٹوں میں اضافہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تیار ہے حالانکہ دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات Delhi Riots کے بعد شمال مشرقی دہلی میں چوہان بانگر سیٹ سے بائی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو کانگریس سے منہ کی کھانی پڑی تھی۔
تاہم اب کانگریس چوہان بانگر سیٹ کی طرح ہی شمال مشرقی دہلی کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے دہلی فسادات کے موضوع پر اپنی کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے موجپور وارڈ سے کانگریس کے ممکنہ امیدوار مبین صدیقی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی نے علاقے میں شراب کی دکانیں کھولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کرا اور اگر انہیں ایم سی ڈی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوگئی تو یہ امید رکھیں کہ گھر گھر میں شراب کی دکان کھل جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں صاف صفائی کا مسئلہ کافی پرانا ہے اگر مجھ پر عوام بھروسہ کرتی ہے تو میں سب سے پہلے اس مسئلہ کا حل تلاشنے کی کوشش کروں گا۔
اس کے علاوہ علاقے میں کوئی بھی عمارت تعمیر ہوتی ہے تو اس پر رشوت لی جاتی ہے حالانکہ گذشتہ ایس سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی خود اس موضوع پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرچکی ہے لیکن یہ مسئلہ ابھی وہیں کا وہیں ہے۔
- مزید پڑھیں: Document Release on the Genocide of Muslims in Delhi: دہلی میں مسلمانوں کی نسل کشی پر دستاویز جاری
مبین صدیقی نے کہا دہلی فسادات کی دردناک حقیقت ابھی بھی ہمارے سامنے ہے ہمیں یاد ہے کہ کیجریوال سرکار نے ہمیں کس طرح بے سہارا مرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا جبکہ کانگریس نے شمال مشرقی دہلی کی عوام کا کاندھے سے کاندھا ملا کر ساتھ دیا تھا ہمیں امید ہے کہ عوام ایم سی ڈی انتخابات میں بھی ہمیں یاد رکھے گی۔