یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی فضائیہ کے جنگی جہاز ایئر شو کریں گے، بلکہ اس سے قبل بھی 10 جولائی 2003 میں جنگی جہاز جھیل ڈل پر ہوئے ایئر شو میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی فضائیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایئر شو کا انعقاد 'آزادی کے امرت مہوتسو' کے تحت کیا ہے۔ اس سے نوجوانوں کو محکمۂ شہری ہوابازی کی جانب راغب کرانے کے ساتھ ساتھ وادی کی سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔'
مزید پڑھیں: سرینگر: خصوصی مہم کے تحت ڈل جھیل کی صفائی
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'جیسے بنگلور ایئر شو کا مقصد ایوی ایشن ٹیکنالوجی کی نمائش ہے، ویسے ہی ہمارے ایئر شو کا مقصد اس شعبے میں کیریئر کے مواقع کو اجاگر کرنے پر زور دینا ہے۔ اس لیے 3000 اسکولی طلبہ اور 700 استاتذہ کو ائیرشو دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ ٹرائیبل افئیرز سے بھی 30 سے 40 نوجوانوں کو نمائش کے دوران شارٹ لسٹ کیا جائے گا اور پھر اُن کو مفت پائلٹ تربیت دی جائے گی'۔ پولے کا کہنا ہے کہ' ایوی ایشن کو بطور کیریئر انتخاب کرنے والے طلبہ کو مشورہ دینے کے لیے کاؤنسلنگ مراکز بھی قائم کیے جائیں گے'۔