شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ میں آج کانگریس پارٹی کے سابق سینیئر رہنما غلام نبی آزاد کی قیادت میں ایک میگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ غلام نبی آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی پارٹی ریاستی کی ترقی کے لئے کام کرے گی اور اس پارٹی میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی سب کی گنجائش ہوگی جبکہ پارٹی کے نام اور پرچم کا انتخاب جموں و کشمیر کے عوام کرے گی۔ Ghulam Nabi Azad Public Rally
انہوں نے کہا آنے والے دس دنوں میں ہم اس پارٹی کو نام دیں گے اور لوگوں کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کہ مجھے لوگوں کا ساتھ چاہیے اور میں ان کو اپنا خون دینے کے لے تیار ہوں۔ غلام نبی آزاد نے وقت کے حکمرانوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کشمیر کے ساتھ وقتا فوقتا پر عام لوگوں کو دھوکہ دیا اور لگاتار ان کو بے بنیاد خواب دکھاتے رہے۔ Ghulam Nabi Azad Public Rally
غلام نبی آزاد عوام الناس کو اس بات سے آگاہ کرتا ہے میں ووٹ کی خاطر لوگوں کو یہ نہیں بول سکتا ہوں کہ آپ ووٹ ڈالو، میں 370 واپس لاوں گا، نہیں بلکہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو سٹیٹ واپس دلاکر رہو ں گا جس کا میں لوگوں کے ساتھ وعدہ کرسکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کافی تعداد میں یہاں کے لوگوں کو مشکلات میں دیکھا ہے اور کافی تعداد میں گھر اجڑگئے ہیں لیکن اس بار میں اور میرے لیڈر صاحبان کبھی اپنے لوگوں کے ساتھ دھوکہ نہیں کریں گے۔
اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندی کی وجہ سے یہاں کے نوجوانوں کو کافی زیادہ نقصان ہوا ہے، کشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم کے بجائے اسلحہ دیا گیا جس سے یہاں کا نوجوان اور سسٹم پوری طرح سے تباہ اور برباد ہوگیا۔