ETV Bharat / bharat

میں ایم آئی ایم میں شامل نہیں ہوں گا: کانگریس کاؤنسلر

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 1:31 PM IST

احمدآباد کے دانی لمڈا علاقے سے کانگریس کے کاؤنسلر شہزاد خان نے کہا کہ 'میری اویسی جی سے عمومی ملاقات تھی۔ جب دو سیاسی رہنما ملتے ہیں تو سیاست کی بات ہوتی ہے، ہمارے درمیان مسلمانوں کے مسائل سے متعلق بات چیت ہوئی ہے لیکن کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔'

shazad khan join aimim
کانگریس کے کاونسلر شہزاد خان پٹھان

ریاست گجرات میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر تمام سیاسی پارٹیاں متحرک ہو گئی ہیں۔ ایسے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی پہلی بار اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہی ہے۔

اس کے لئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے 20 ستمبر کو ریاست کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران اسدالدین اویسی سے کانگریس کے کاؤنسلر شہزاد خان پٹھان نے ملاقات بھی کی تھی۔

اس ملاقات کے تعلق سے شہزاد خان نے کہا کہ میری اویسی جی سے عمومی ملاقات تھی۔ جب دو سیاسی رہنما ملتے ہیں تو سیاست کی بات ہوتی ہے، ہمارے درمیان مسلمانوں کے مسائل سے متعلق بات چیت ہوئی ہے لیکن کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا۔ میں راہل گاندھی کے نظریات کو مانتا ہوں۔ ابھی تک میں نے کسی دیگر پارٹی میں شامل ہونے کے بارے میں نہیں سوچا ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد خان احمدآباد کے دانی لمڈا علاقے کے کانگریس کے کاؤنسلر ہیں۔ انہوں نے احمدآباد کے شاہ عالم علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ بھی لیا تھا اور اس معاملے میں وہ جیل بھی جا چکے ہیں۔ ایسے میں اگر وہ ایم آئی ایم میں شامل ہوں گے تو علاقے کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔

کانگریس کے کاونسلر شہزاد خان پٹھان

مزید پڑھیں:۔ گجرات: رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے لگائے اویسی پر سنگین الزامات

جب شہزاد خان کے تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں سب کے لیے دروازہ کھلے ہیں۔ اگر شہزاد خان یا کوئی دوسرا بھی آنا چاہتا ہے تو سب کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہزاد خان ایم آئی ایم میں شامل ہوں گے تو پارٹی اور بھی زیادہ مضبوط ہوگی، اس لیے ہم چاہتے ہیں وہ ایم آئی ایم میں شامل ہو جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.