ETV Bharat / bharat

مجھے کب کیا بولنا ہے کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں: ہریش راوت - मुख्यमंत्री कैप्टन अमरिंदर सिंह

پنجاب کے کانگریس انچارج اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ہریش راوت کے کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں 2022 انتخابات لڑنے سے متعلق بیان پر ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری پرگٹ سنگھ نے سوال اٹھایا ہے، جس پر راوت نے کہا کہ انہیں کب اور کیا بولنا ہے اس کے لئے کسی مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔

harish rawat
ہریش راوت
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 5:15 PM IST

راوت نے کہا کہ وہ بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کہاں، کب اور کیا کہنا ہے، اس لیے ہر ایک کو پرسکون رہنا چاہیے اور کسی کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سدھو کیمپ کے پرگٹ سنگھ نے ان کے اس بیان پر اعتراض کیا تھا کہ وہ 2022 کے انتخابات کیپٹن کی قیادت میں لڑیں گے۔ راوت نے کہا کہ کانگریس کے پاس سونیا گاندھی اور راہل گاندھی جیسے قومی چہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر پارٹی کے پاس کیپٹن امریندر سنگھ، نوجوت سنگھ سدھو اور یہاں تک کہ پرگٹ سنگھ جیسے رہنماؤں کے چہرے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سدھو کے مشیر کو کشمیر پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑا، دینا پڑا استعفیٰ

پنجاب کی سیاست میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری پرگٹ سنگھ نے کہا کہ چند ماہ قبل ہائی کمان کی جانب سے تشکیل دی گئی تین رکنی کھڑگے کمیٹی کے دورے کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 2022 کے انتخابات کے تحت سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت میں لڑا جائے گا، تو ہریش راوت کس حیثیت سے کہتے ہیں پنجاب کا الیکشن کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں لڑا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.