ETV Bharat / bharat

نندی گرام میں جیت رہی ہوں :ممتا بنرجی

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 7:20 AM IST

نندی گرام کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔ ایک جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نندی گرام کی ماں اور بہنوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے تمام روکاوٹوں کے باوجود ووٹنگ میں حصہ لیا۔' تاہم ممتا بنرجی نے کہا کہ صرف میری جیت ہی کافی نہیں ہے بلکہ ترنمول کانگریس کے امیدواروں کو بڑے پیمانے پر کامیاب کرائیں۔

I am winning in Nandigram: Mamata Banerjee
نندی گرام میں جیت رہی ہوں :ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو مرکزی فورسز اور الیکشن کمیشن دونوں مدد کر رہے ہیں۔ اس لئے محتاط رہ کر ووٹنگ کریں اور کسی کے بھی ڈرانے اور دھمکانے میں نہ آئیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے نندی گرام میں مرکزی فوسز کی طاقت دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پیسے کے بدولت ووٹوں کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں شمالی بنگال میں بی جے پی کو شاندار جیت کے باوجود اس علاقے کے لئے اس نے کچھ بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے کسی ایک کو بھی پوار نہیں کیا ہے۔

ممتا بنرجی نے عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی کے ساتھ ایسا کھیل کھیلیں کہ انہیں میدان سے باہر کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں تیسری مرتبہ ترنمول کانگریس ہی حکومت بنائے گی۔ شمالی بنگال میں ان کی حکومت نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کیے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.