ETV Bharat / bharat

Rajasthan Political Crisis مجھے صدر کے عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، کمل ناتھ - راجستھان میں سیاسی بحران

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ نے نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا، 'مجھے صدر کے عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں صرف (سونیا گاندھی) کو نوراتری کی مبارکباد دینے آیا ہوں۔' Kamal Nath on congress president poll

مجھے صدر کے عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 7:52 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے پیر کو کہا کہ وہ پارٹی صدر کے عہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں کیا جب راجستھان میں سیاسی رسہ کشی کے درمیان میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ کمل ناتھ بھی کانگریس صدر کے عہدے کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ I am not interested in contesting congress president poll says kamal nath

کمل ناتھ نے پیر کو کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات راجستھان میں سیاسی بحران کے تناظر میں تھی اور کمل ناتھ اس بحران کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ نے نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا، 'مجھے صدر کے عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں صرف (سونیا گاندھی) کو نوراتری کی مبارکباد دینے آیا ہوں۔'

مزید پڑھیں:۔ Rajasthan Political Crisis گہلوت خیمہ میں بغاوت، متعدد اراکین اسمبلی نے دیا استعفی

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی اشوک گہلوت کے تقریبا 82 حامی اراکین اسمبلی نے اپنا تحریری استعفی اسپیکر سی پی جوشی کو سونپ دیا۔ گہلوت خیمے کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران کے دوران وزیراعلی گہلوت کی حمایت کرنے والے 102 ایم ایل اے میں سے کوئی بھی نیا وزیر اعلیٰ بنایا جائے اور اس کے بعد اشوک گہلوت کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ وزیر خوراک پرتاپ سنگھ کھچریاواس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کا یہ احساس ہے کہ ان 102 ایم ایل اے میں سے کسی کو وزیر اعلیٰ بنایا جا ئے، وہ قابل قبول ہیں لیکن بی جے پی کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ناراضگی ہے تو پارٹی کے سربراہ سنیں گے اور اس کا ازالہ بھی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.