ETV Bharat / bharat

Talaq Cases in Meerut بیوی نے موٹی ہونے کی وجہ سے شوہر پر طلاق دینے کا الزام لگایا - مسئلہ تین طلاق

ضلع میرٹھ میں نجمہ نام کی ایک خاتوں نے اپنے شوہر پر طلاق دینے کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ اس کے شوہر نے کہا کہ تم بہت موٹی ہوگئی ہے، اس لیے میں تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ Talaq Cases In Meerut

شوہر نے بیوی کو تین طلاق دیا
شوہر نے بیوی کو تین طلاق دیا
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 8:09 PM IST

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک خاتون تین طلاق کی شکایت کرنے پولیس اسٹیشن پہنچی، جہاں اس نے شکایت میں بتایا کہ اس کا شوہر متاثرہ کو اپنے ساتھ رکھنے کو تیار نہیں ہے۔ متاثرہ نے پولیس سے انصاف کی اپیل کی۔ ضلع کے لیساڑی گیٹ تھانہ علاقے کے تحت ذاکر کالونی کی رہائشی نجمہ نام کی خاتون کا الزام ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں طلاق اس لیے دے دی ہے کیونکہ وہ موٹی ہوگئی ہے۔ Husband gave talaq when wife become fat in meerut

شوہر نے بیوی کو تین طلاق دیا

متاثرہ کا الزام ہے کہ شوہر نے انہیں تین طلاق کا نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس دیکھ کر انہوں نے شوہر سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن شوہر نے جواب میں کہا کہ تم موٹی ہو گئی ہو، میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں، جس کے بعد متاثرہ نے تھانہ لیساڑی گیٹ پہنچ کر انصاف کی درخواست کی۔ سی او اروند چورسیا نے بتایا کہ یہ معاملہ ابھی تک ان کے علم میں نہیں آیا ہے لیکن اگر کسی نے اس طرح طلاق دی ہے تو ہم اس کی جانچ کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ Triple Divorces Case in Lucknow: جرمنی سے خط لکھ شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

متاثرہ نے بتایا کہ 8 سال قبل اس کی شادی سلمان نام کے ایک شخص سے ہوئی تھی۔ ان کا ایک سات سال کا بیٹا بھی ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ ایک ماہ قبل شوہر سلمان نے اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور طلاق کا نوٹس بھیجا تھا۔ جب متاثرہ نے طلاق کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو شوہر سلمان نے صاف کہہ دیا کہ تم موٹی ہو گئی ہو، میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فون پر اپنے شوہر سے نوٹس کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی تاہم ان کے شوہر نے فون بند کردیا، جس کے بعد نجمہ نے متعدد بار فون کیا لیکن شوہر نے فون نہیں اٹھایا۔ نجمہ رات کو ہی اہل خانہ کے ہمراہ تھانہ لیسڑی گیٹ پہنچی اور پولیس کو اپنی تکلیف بیان کی اور شکایت دے کر اپنے شوہر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.