قومی دارالحکومت دہلی میں اسقاط حمل سے انکار کرنے پر شوہر نے بیوی کو کمرے میں زندہ جلانے کی کوشش کی۔ دونوں میں پانچ سال پہلے دوستی ہوئی تھی، اس دوران دونوں نے جسی تعلقات قائم کیے جس سے لڑکی حاملہ ہوگئی اور قانونی سزا سے بچنے کے لئے اس نے لڑکی سے شادی کی، شادی کے بعد بھی وہ مسلسل اپنی بیوی پر اسقاط حمل کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ احتجاج کرنے پر اس نے مارا پیٹا اور اسے زندہ جلانے کی کوشش بھی کی۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
شمال مغربی دہلی کے آدرش نگر علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلانے کی کوشش کی، لیکن خاتون اپنی جان بچانے کے لیے کسی طرح کمرے سے فرار ہوگئی۔ اس نے سارا معاملہ پولیس کو بتایا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
دراصل متاثرہ لڑکی کی ملزم سے تقریباً پانچ سال قبل ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان دوستی تھی اور چار سال تک ملزم متاثرہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ چند ماہ قبل جب متاثرہ لڑکی حاملہ ہوئی تو قانونی سزا سے بچنے کے لیے ملزم نے متاثرہ لڑکی سے شادی کر لی لیکن اس کے بعد بھی وہ اسقاط حمل کے لیے دباؤ ڈالتا رہا۔
واقعہ کے روز بھی ملزم ایک بار پھر اسقاط حمل کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا لیکن جب لڑکی نے اس پر اعتراض کیا تو اس نے اسے خوب مارا۔ اس سب کے باوجود جب لڑکی نے انکار کیا تو اس نے لڑکی کے کمرے کو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ خاتون نے جب پولیس کو اطلاع دی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی، جہاں سے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔