ETV Bharat / bharat

Husband Killed Wife in Jalna اولاد نہ ہونے سے شرمندہ شوہر نے بیوی کا قتل کر دیا

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 3:55 PM IST

Updated : Jan 4, 2023, 6:03 PM IST

ضلع جالنہ میں ایک شخص نے اس لیے بیوی کا قتل کر دیا کیوںکہ انہیں اولاد نہیں ہورہی تھی اور میڈیکل رپورٹ میں واضح ہوا تھا کہ شوہر کشور میں کمی ہے جس کے وجہ سے وہ تناؤ کا شکار ہوگیا اور لوگوں کے سامنے شرمندگی سے بچنے کے لیے بیوی کا ہی قتل کردیا۔ Husband Ashamed of Not Having Children

Husband Killed Wife in Jalna
جالنہ میں شوہر کے ہاتھ بیوی کا قتل
جالنہ میں شوہر کے ہاتھ بیوی کا قتل

جالنہ: مہاراشٹر کے ضلع جالنہ میں اپنی نوعیت کا انوکھا اور عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا جہاں کشور نامی شخص نے اپنی بیوی کو اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ انہیں اولاد نہیں ہورہی تھی اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ مرد کے اندر کمی تھی۔ اس بات سے پریشان شوہر کشور نے لوگوں کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچنے کے بیوی کا قتل کر دیا۔ Jalna Murder Case

تفصیلات کے مطابق اولاد نہ ہونے کی وجہ سے شوہر اور بیوی علاج کے لیے جالنہ پہنچے اور یہاں کرائے کے مکان میں رہ کر کام دھندہ کرنے لگے۔ جالنہ کے ہی ایک ہسپتال میں چار ماہ قبل کی گئی تحقیقات میں جب معلوم ہوا کہ بچہ نہ ہونے کی بڑی وجہ خود مرد کی کچھ کمزوری ہے تو شوہر پریشان رہنے لگا۔ جب خاتون نے اپنے گاؤں بلڈانہ میں واپس جانے پر ضد کی تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے بعد شوہر، بیوی کا قتل کرکے فرار ہوگیا لیکن پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں قاتل شوہر کو گرفتار کر لیا۔ Husband Killed Wife for Not Having Children

بلڈانہ کے چھوٹے سے شیڈگاؤں میں رہنے والے جوڑے کی شادی کے کئی سال گزرنے کے باوجود اولاد نہ ہورہی تھی جس کے بعد دونوں دونوں علاج کے مقصد سے جالنہ گئے اور وہیں کرائے کے مکان میں میں رہنے لگے اور شوہر نے جالنہ ایم آئی ڈی سی میں کام کرنا شروع کر دیا جبکہ بیوی جالنہ میں رہنے والی اپنی بہن کے ساتھ میس میں کام کرنے لگی۔ اولاد نہ ہونے کی وجہ جاننے کے لئے چار مہینے پہلے جوڑے نے ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا جس کی رپورٹ میں واضح ہوا کہ مرد میں کچھ کمی کی وجہ سے بچے پیدا نہیں ہو رہے ہیں، اس کے بعد علاج بھی شروع کر دیا گیا۔ یہ جان کر شوہر پریشان اور تناؤ کا شکار رہنے لگا تھا اور اس وجہ سے اس نے کام پر جانا بھی چھوڑ دیا تھا۔ جب گھر کی معاشی حالت خراب ہونے لگی تو بیوی نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ ایسی مصیبت میں نہیں رہ سکتی، یہ کہہ کر وہ گاؤں واپس جانے کی ضد کرنے لگی لیکن شہور کو محسوس ہونے لگا کہ گاؤں واپسی پر جب لوگوں کو معلوم ہوگا کہ اس میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اور کچھ کمی ہے تو اس کا مذاق اڑایا جائے گا۔

گاؤں واپس جانے کی بات کو لے کر دونوں کے بیچ لڑائی جھگڑا بھی ہونے لگا تھا۔ جس کے بعد دیر رات شوہر نے اپنی بیوی کے سر پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس میں بیوی اندوبائی کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد کشور گھر کا دروازہ باہر سے لاک کر کے فرار ہو گیا۔ جب صبح اندوبائی کی بہن گھر پر آئی تو باہر سے دروازہ بند تھا جس کے بعد اس نے دروازہ کھولا تو اندوبائی کی لاش گھر میں پڑی ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ واردات کی جگہ پر پولیس پہنچی اور پنچنامہ کرکے کچھ ہی گھنٹوں میں قاتل شوہر کو اپنی گرفت میں لے لیا۔

Last Updated : Jan 4, 2023, 6:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.