ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے مسلم نوجوان و علماء نے بنگلہ دیش کے اقلیتی ہندؤوں پر ہوئے تشدد کے خلاف آواز اٹھائی۔ شہر کی مرکزی عبادت گاہ مسجد قادریہ کے روبرو عثمان شریف و مولانا مقصود عمران کی قیادت میں ایک خاموش احتجاج "ہیومن چین" کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ہیومن چین میں شریک احتجاجی افراد نے بنگلہ دیش، افغانستان اور بھارتی ریاست تریپورہ میں اقلیتوں پر ہورہے ظلم و تشدد کے خلاف آواز بلند کی۔
مزید پڑھیں:۔ 'حکومت تریپورہ میں مسلمانوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقنی بنائے'
واضح رہے کہ حال ہی میں پڑوسی ملک بنگلہ دیش اور افغانستان میں اقلیتوں پر حملے کے واقعات پیش آئے تھے، جن کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی اور ان دردناک واقعات کو انسانی حقوق کی پامالی قرار دیا گیا تھا۔