ETV Bharat / bharat

vaccination certificate: سوشل میڈیا پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ شیئر کرنا بھاری پڑ سکتا ہے - اردو خبر

کیا آپ نے کورنا کی ویکسن لگوا لی ہے؟ کیا آپ کو ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ مل چکا ہے اور کیا آپ نے اس سرٹیفیکیٹ کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا ہے؟ اگر کر دیا ہے یا کرنے کے لیے سوچ رہے ہیں تو محتاط ہو جائیں، کیوں کہ آپ کا یہ قدم آپ کو سائبر ٹھگی آپ خود قدم ہوکر سائبر ٹھگی cyber fraud کا شکار بنا سکتا ہے۔ پورا معاملہ جاننے کے لیے خبر پڑھیے۔

do not share your covid vaccination certificate on social media
سوشل میڈیا پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ شیئر کرنے سے بچیں
author img

By

Published : May 26, 2021, 5:31 PM IST

ملک میں ان دنوں کورونا ویکسنیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ جو لوگ ویکسین لگواتے ہیں، انہیں ٹیکہ لگوانے کے بعد ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ اس سرٹیفیکیٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ لیکن ایسا کرنا آپ کے لیے بھاری پڑ سکتا ہے۔

do not share your covid vaccination certificate on social media
سوشل میڈیا پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ شیئر کرنے سے بچیں

سائبر دوست کا الرٹ

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایت میں بتایا گیا ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کو میڈیا میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ اس بات کی جانکاری وزارت داخلہ کے سائبر اویرنیس ٹویٹر ہینڈل 'سائبر دوست' cyber dost کے ذریعہ دی ہے۔
سائبر دوست نے یہ کہا ہے کہ کووڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر ویکسین لینے والے شخص کا نام اور دیگر شخصی جانکاری تحریر ہوتی ہے۔ اس وجہ سے کسی کو بھی بھی اپنی سرٹیفیکٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنی چاہیے۔

سائبر ٹھگی کا خطرہ

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصویر میڈیا پر ڈالتے ہی آپ کی ذاتی جانکاری چوری ہونے کا خدشہ ہے جو آپ بھاری پڑ سکتا ہے۔ اس سرٹیفکیٹ پر آپ کی ذاتی جانکاری تحریری ہے، جو سائبر ٹھگوں کے ہاتھ لگنے پر وہ آپ کے ساتھ ٹھگی کو انجام دے سکتے ہیں۔ اس لیے ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ ویسے ویکسین کے نام پر بھی سائبر ٹھگ لوگوں کے ساتھ جعل سازی کر رہے ہیں اور معاشی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وبا کے دور میں ٹھگوں سے الرٹ

سائبر دوست کے ہینڈل سے وبا کے اس دور میں سائبر ٹھگوں سے محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیوں کہ وبا کے دور میں فرضی فنڈ جمع کرنے کے لیے فون کال یا ای میل کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ جعل سازی کرنے والے لوگ کورونا کے متاثرین یا کووڈ-19 کے ریسرچ کے لیے چندہ مانگتے ہیں۔ اس کے علاوہ انعام کی لالچ دے کر بھی فریب کاری کو انجام دیا جا رہا ہے۔

بہرحال، ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کو اگر سوشل میڈیا پر عام کرتے ہیں تو اس سے سائبر ٹھگوں کو آپ کی ذاتی جانکاریاں مل سکتی ہیں جس کے سہارے سائبر ٹھگ آپ کے ساتھ ٹھگی اور جعل سازی انجام دے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.