ETV Bharat / bharat

'ریاستیں ہسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات کو روکنے کے لیے ایکشن پلان تیار کریں' - فائر بریگیڈ کے اقدامات کا جائزہ

ہسپتالوں میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ان واقعات کو روکنے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کرنے کے لئے کہا ہے۔

Home ministry
Home ministry
author img

By

Published : May 5, 2021, 10:10 PM IST

مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھ کر کہا کہ حال ہی میں ہسپتالوں میں آگ لگنے کے بڑھتے واقعات اور گرمیوں کے موسم کو دیکھتے ہوئے یہ یقینی کئے جانے کی ضرورت ہے کہ ان واقعات کو روکنے کے لئے ایکشن پلان تیار کیاجائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سبھی ریاست یہ یقینی کریں کہ سبھی سرکاری اور نجی ہسپتالوں خصوصی طور سے کووڈ ہسپتالوں میں مستقبل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش نہ آئے۔

مرکزی داخلہ سکریٹری نے سبھی چیف سکریٹریوں سے درخواست کی کہ صحت، توانائی اور فائر بریگیڈ کے افسران کی ٹیموں کو تمام ہسپتالوں اور کووڈ مراکز میں فائر بریگیڈکے اقدامات کا جائزہ لیں اور ان کا عمل بھی یقینی کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام لوگوں کی زندگیاں بچانا اولین ترجیح ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مریضوں کو ضروری طبی سہولیات حاصل ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.