ETV Bharat / bharat

وزارت داخلہ کا ممتابنرجی کی حکومت کو ایک اور وجہ بتاؤ نوٹس

author img

By

Published : May 6, 2021, 6:56 AM IST

مرکزی وزارت داخلہ نے ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت کو ریاست میں جاری سیاسی تصادم پر قابو پانے میں ناکام رہنے پر ایک بار پھر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

وزارت داخلہ کا ممتابنرجی کی حکومت کو ایک اور وجہ بتاؤ نوٹس
وزارت داخلہ کا ممتابنرجی کی حکومت کو ایک اور وجہ بتاؤ نوٹس

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران اور خصوصی طور پر نتائج کے اعلان کے بعد سے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تشدد کا بھیانک کھیل شروع ہوا ہے۔ سیاسی انتقام کی چنگاری آہستہ آہستہ ریاست کے تمام اضلاع میں شعلے میں تبدیل ہو گئی ہے. سینکڑوں گھر اس کی بھینٹ چڑ چکے ہیں۔

تشدد کے بھیانک کھیل میں محض 72 گھنٹوں کے اندر اندر 15 لوگوں کی جان چلی گئی ہے. اس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر پر سوال اٹھنے لگا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک بار پھر ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت کو ریاست میں جاری سیاسی تصادم پر قابو پانے میں ناکام رہنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزارت داخلہ نے ریاست میں جاری سیاسی تصادم کو لے کر ایک اور وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ریاست کو 48 گھنٹوں کے دوران ریاست میں جاری سیاسی تصادم پر جواب دینا ہوگا. کسی بھی معاملے میں جواب دینے کے لئے 48 گھنٹوں کا وقت کافی ہوتا ہے۔

سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق اس معاملے کو لے کر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے بات چیت ہوئی ہے. وہ (وزیراعلیٰ ) ہی وزارت داخلہ کے خط کا جواب دیں گی۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ اس سے پہلے بھی ریاستی حکومت کو سیاسی تصادم کو لے کر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر چکا ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی گورنر جگدیپ دھنکر کو فون کرکے ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ گورنر جگدیپ دھنکر بھی حلف برداری تقریب کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو سیاسی تصادم کو لے کر ہدف تنقید بنا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.