آگرہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی اہلیہ سونل شاہ ہفتہ کو فیملی کے ساتھ تاج کے دیدار کے لیے پہنچیں۔ سونل شاہ نے فیملی کے 8 اراکین کے ساتھ آگرہ قلعہ کا دورہ کیا۔ سبھی نے ٹورسٹ گائیڈ سے آگرہ قلعہ کی تاریخ اور دیگر چیزوں کے بارے میں جانکاری حاصل کیں۔ امیت شاہ کی بیوی اور خاندان کے دیگر ارکان نے شلپ گرام میں چل رہے ہنر ہاٹ کی بھی سیر کی۔ انہوں نے تمام اسٹالز سے خریداری بھی کی۔Sonal Shah Visited the Taj with Family
شام کو تقریباً 5:30 بجے سونل شاہ اور خاندان کے ارکان تاج محل کا دیدار کرنے پہنچے۔ یہاں انہوں نے تاج محل کا دیدار کیا۔ سبھی نے سینٹرل ٹینک اور ویڈیو پلیٹ فارم پر فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کرائی۔ اس کے ساتھ ہی تاج محل کی تاریخ کے بارے میں ٹورسٹ گائیڈ نیتن سے جانکاری حاصل کی۔