ETV Bharat / bharat

Cyber Security System امت شاہ نے سائبر سکیورٹی سسٹم کا جائزہ لیا - سائبر کرائم پر قابو پانے کے لیے بیداری مہم

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سائبر سکیورٹی سسٹم کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی امت شاہ نے اس سے نمٹنے کے لیے میڈیا سے تعاون بھی طلب کیا۔ appeals to raise awareness to curb cybercrime

امت شاہ نے سائبر سیکیورٹی سسٹم کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 8:39 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سائبر سکیورٹی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے کہ ڈیجیٹل دنیا سب کے لیے محفوظ ہو۔ شاہ نے یہ بات منگل کو یہاں بھارتی سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر کے سائبر سکیورٹی فریم ورک اور کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیجیٹل سسٹم کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے اور سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت لوگوں کو سائبر کرائمز سے آگاہ کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز ہر مہینے کے پہلے بدھ کو سائبر بیداری کے دن کے طور پر مناتا ہے اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں سائبر جرائم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کی اسکیموں اور اقدامات کو عوام تک پہنچانے میں تعاون کریں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے 99.99 فیصد پولیس اسٹیشنوں کو مجرمانہ شناخت کے نظام (سی سی ٹی این ایس) سے جوڑا گیا ہے اور وہ اب اس سسٹم کے تحت ایف آئی آر درج کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک سائبر کرائم پورٹل پر 20 لاکھ سے زیادہ سائبر کرائم کی شکایات درج کی جاچکی ہیں۔ سی سی ٹی این ایس پر شہریوں سے 12.82 کروڑ سے زیادہ سروس کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 12.35 کروڑ درخواستوں کو ریاستی پولیس نے نمٹا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Reservation Issue مسلم ریزرویشن کے لیے آئین میں کوئی شق نہیں ہے، امت شاہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.