ETV Bharat / bharat

Amit Shah holds meet discuss action against pfi امیت شاہ نے پی ایف آئی کے خلاف کارروائی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے میٹنگ منعقد کی

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 1:49 PM IST

ملک کی 11 ریاستوں میں تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے خلاف کی جارہی کارروائی ہے، اس سلسلے میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔ Amit Shah holds meet discuss action against pfi

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے خلاف کی جارہی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا، قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل دنکر گپتا سمیت اعلیٰ حکام نے اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کی۔Amit Shah holds meet discuss action against pfi

مزید پڑھیں:۔ NIA Raids ملک کی کئی ریاستوں میں پی ایف آئی کے خلاف کارروائی، متعدد رہنما گرفتار

ایک اہلکار کے مطابق امت شاہ نے پی ایف آئی کارکنوں کے خلاف ملک گیر کارروائی کا جائزہ لیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ این ائی اے کی قیادت میں کئی ایجنسیوں نے جمعرات کی صبح ملک 11 ریاستوں میں بیک وقت چھاپے مارے اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے 106 کارکنوں کو گرفتار کیا۔ این آئی اے نے اسے اب تک کا سب سے بڑا تفتیشی آپریشن قرار دیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سب سے زیادہ گرفتاریاں کیرالہ (22)، مہاراشٹر (20)، کرناٹک (20)، آندھرا پردیش (5)، آسام (9)، دہلی (3)، مدھیہ پردیش (4)، پڈوچیری (3) میں کی گئیں۔ تمل ناڈو (10)، اتر پردیش (8) اور راجستھان (2) میں گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ گرفتاریوں کی تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہیں، لیکن حکام نے بتایا کہ گرفتاریاں این آئی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور 11 ریاستوں کے پولیس دستوں نے کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.